قومی خبریں

سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک دودھ سے جڑی مصنوعات درآمد کرنے پر مجبور! کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفید انقلاب کے 50 سال بعد سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک دودھ سے متعلقہ مصنوعات درآمد کر رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعہ (9 جون) کو ملک میں دودھ کی پیداوار میں کمی کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستان دودھ کے بحران کے دہانے پر ہے اور مودی حکومت اپنے انتخابی فوائد کے لیے ایک کوآپریٹو کو دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہی ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سفید انقلاب کے 50 سال بعد دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہندوستان اب دودھ کی قلت کا سامنا کر رہا ہے اور متعلقہ مصنوعات درآمد کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’ہندوستان دودھ کے بحران کے دہانے پر ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈیری کاشتکاروں کو مزید تکلیف پہنچ رہی ہے، جو پہلے ہی چارے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس بحران کے نتیجے میں جو کورونا وبائی بیماری کے بعد سے جاری ہے، دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک اب دوسرے ممالک سے دودھ اور دودھ کی مصنوعات درآمد کرنے پر مجبور ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس بحران میں مودی حکومت کیا کر رہی ہے؟ اپنے انتخابی نتائج کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں ایک کوآپریٹو کو دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined