قومی خبریں

بلڈوزروں سے بی جے پی کو ریاست سے باہر چھڑوانے کا کام لیا جائے گا : مشرا

بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو’ وناش‘ کی بات کرتے ہیں وہ ’ وکاس ‘ کی بات نہیں سکتے۔ بی جے پی صرف وناش کی بات کرتی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی انتخابی مہم کی زبان کے معیار میں آئی گراوٹ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس پی کو چھوڑ کر کوئی دوسری پارٹی یا لیڈر عوامی مسائل پر بات نہیں کر رہا ہے۔

Published: undefined

مشرا نے پیر کے روز آگرہ میں بی ایس پی امیدواروں کی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں زبان کامعیار دن بہ دن گرتا جارہا ہے ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’کوئی لال ٹوپی کی بات کرتا ہے، کوئی کسی کی گرمی نکالنے کی بات کرتا ہے، لیکن ترقی کی بات ان میں سے کوئی نہیں کرتا ہے ۔ ترقی کی بات صرف بی ایس پی اور بہن مایاوتی کرتی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں تو جرائم اور مجرموں کا غلبہ تھا ۔ وہیں اس سے پہلے بی ایس پی حکومت میں قانون کی حکمرانی تھی ۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو’ وناش‘ کی بات کرتے ہیں وہ ’ وکاس ‘ کی بات نہیں سکتے۔ بی جے پی صرف وناش کی بات کرتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یوگی لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوانے اور انکاؤنٹر کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ریاست کے وزیر اعلی کی ایسی زبان نہیں ہو سکتی۔ یوگی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ لوگوں کے گھروں پر جو بلڈوزر چلوا رہے ہیں، ان ہی بلڈوزروں سے بی جے پی کے لوگوں کو ریاست سے باہر چھوڑنے کا کام کیا جائے گا ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ اتر پردیش میں صرف بی ایس پی کے دور میں ہی ترقی ہوئی تھی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایس پی صدر کے ساتھ پارٹی ووٹر چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ یہ بات تمام مخالف جماعتیں بھی جانتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined