قومی خبریں

نوکرشاہوں کا معاملہ: ممتا کی حمایت میں آئے کیجریوال

مغربی بنگال سے نوکر شاہوں کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کے روز ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / تصویر آئی اے این ایس
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مغربی بنگال سے نوکر شاہوں کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کے روز ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے۔

Published: undefined

آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز اور مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں ۔ گزشتہ کچھ دونوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مرکز نے انڈین پولیس سروس کے تین افسران کو دہلی واپس بلایا ، لیکن ممتا حکومت نے انہیں بھیجنے سے انکار کردیا۔ کیجریوال نے آج اس معاملے پر ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے ممتا بینرجی کے ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ میں بنگال انتظامیہ کے کام کاج میں مرکز کی زبردستی مداخلت کی مذمت کرتا ہوں ۔ انتخابات سے قبل پولیس افسران کے تبادلے کی کوشش مرکز کی طرف سے ریاستوں کے حقوق کو ختم کرنے اور وفاقی ڈھانچے پر حملہ کرکے ان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے‘‘ ۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کیجریوال اور مرکزی حکومت بھی کئی مرتبہ افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے میں آمنے سامنے آچکے ہیں اور اختیارات کا معاملہ عدالتوں تک جا چکا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے مسڑ نڈا پرحملے کے بعد تین آئی پی ایس افسران کو دہلی واپس بلا لیا تھا ، لیکن ریاستی حکومت نے افسروں کی کمی کی وجہ سے انہیں بھیجنے سےانکار کردیا ۔ تاہم مرکز نے ایک بار پھر اس کو افسران کو بھیجنے کے لئے خط لکھا ہے ۔یہی نہیں چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو امن و قانون کے معاملے پر بھی طلب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined