قومی خبریں

جس آئی اے ایس نے بی پی ایس سی امیدوار کو مارا تھا تھپڑ، اسے وزیر اعلیٰ نتیش نے بنایا اپنا سکریٹری!

بہار میں 7 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ ہوا ہے۔ ان میں چندرشیکھر بھی شامل ہیں جنھوں نے 2024 میں بی پی ایس سی امیدوار کو تھپڑ مارا تھا۔ دلچسپ یہ ہے کہ انھیں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بہار اسمبلی انتخاب سے عین قبل کئی آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ پٹنہ کے مشہور ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر بھی ان افسروں میں شامل ہیں، جن کا تبادلہ ہوا ہے۔ چندرشیکھر سنگھ دسمبر 2024 میں بی پی ایس سی کے ایک امیدوار کو تھپڑ مارنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب انھیں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

چندرشیکھر سنگھ کو صرف وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے سکریٹری کی ذمہ داری ہی نہیں ملی ہے، بلکہ انھیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور بہار ریاستی پل تعمیرات کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ چندرشیکھر پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ رہ چکے ہیں اور فی الحال وہ پٹنہ کے کمشنر ہیں، لیکن جلد ہی وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

Published: undefined

بہرحال، تبادلہ پانے والے دیگر آئی اے ایس افسران کی بات کریں تو یش پال مینا کو پٹنہ میونسپل کارپوریشن کا سٹی کمشنر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ محکمہ صحت میں ایڈیشنل سکریٹری تھے۔ ہمانشو شرما کو محکمہ صحت کے خصوصی سکریٹری کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ شیرست کپل اشوک کو کمفیڈ کے منیجنر ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کرتیکا مشرا کو سرکل افسر گوگری کھگڑیا کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے اور پردھومن سنگھ یادو کو ایڈیشنل سٹی کمشنر پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے عہدہ پر بٹھایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined