قومی خبریں

حکومت وقفہ سوالات کو ختم کر ایک خوفناک تصویر بنا رہی ہے: کنور دانش

عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔ ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔

دانش علی
دانش علی 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وقفہ سوالات ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کرکے نئے ہندوستان کی ایک خوفناک تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ کنور دانش علی نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ "اگر آپ ٹوئٹ کریں، تو توہین، اگر آپ سڑک پر سوال کریں تو غدار۔ملک کی سب سے بڑی پنچایت بچی تھی عوام کےسوالات اٹھانے کے لئے، لیکن حکومت نے وہاں بھی وقفہ سوالات ختم کردیا ہے۔ 'نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری'۔ یہ ہے نئے ہندوستان کی خوفناک تصویر!"

Published: undefined

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بغیر کسی تعطیل کے چلے گا۔ ایوان کی کارروائی پہلے دن 14 ستمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گی۔ اگلے دن 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کارروائی 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی وقفہ سوالات اور غیرسرکاری ممبروں کا کام کاج بھی اس بار نہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined