قومی خبریں

حکومت کو ملک کے لوگوں کا خیال نہیں، باہری لوگوں کی بات کرتی ہے: ڈیریک

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ہندوستان مخالف بتایا بلکہ اسے پوری طرح سے مغربی بنگال مخالف بھی بتایا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے شہریت ترمیمی بل 2019 کی مخالفت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ہندوستان مخالف بتایا بلکہ اسے پوری طرح سے مغربی بنگال مخالف بھی بتایا۔ اس سلسلے میں انھوں نے کئی دلیلیں بھی پیش کیں۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی کی بنیاد صرف تین ’ج‘ پر کھڑی ہے اور وہ تین چیزیں ہیں جھوٹ، جھانسہ اور جملہ۔ ڈیرک نے بی جے پی لیڈروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ دراندازوں پر حقوق چھیننے کا الزام لگاتے ہیں لیکن آپ کی حکومت نے 2 کروڑ لوگوں کا روزگار چھین لیا۔ جو ملک میں ہیں، ان کا آپ خیال نہیں رکھ سکتے اور باہری لوگوں کی بات کر رہے ہیں۔ ایجنسیوں کے جو اعداد و شمار موجود ہیں ان کے مطابق صرف 31 ہزار مہاجر ہیں۔‘‘

Published: undefined

ڈیرک او برائن نے مزید کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی، معیشت، کشمیر کی بات کی لیکن ہر بار حکومت نے وعدہ توڑا ہے۔ حکومت کو وعدہ توڑنے میں مہارت حاصل ہے۔ اپنے بیان کے دوران ترنمول کانگریس لیڈر نے پی ایم نریندر مودی کے ایک بیان کا بھی تذکرہ کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ بل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

Published: undefined

ڈیرک او برائن نے کہا کہ ’’میں بتانا چاہتا ہوں کہ کہاں شہریت ترمیمی بل 2019 کے بارے میں سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ’بابائے قوم‘ کی قبر پر لکھا جائے گا لیکن کس ملک کے بانی کی قبر پر؟ میں کہنا چاہتا ہوں کراچی میں، جناح کی قبر پر۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined