قومی خبریں

آپریشن سندور میں 6 جانبازوں کی شہادت کو چھپا کر حکومت نے ان کی بے عزتی کی: پون کھیڑا

پون کھیڑا نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ گزشتہ سال مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں دی گئی تقریر کا وہ حصہ ’ایکس‘ پر شیئر کیا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جانباز شہید نہیں ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر آئی این سی</p></div>

کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر آئی این سی

 

گزشتہ روز مرکزی حکومت نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران شہید ہوئے 6 جوانوں کے نام باضابطہ طور پر جاری کیے، جس پر کانگریس نے آج اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہفتہ کے روز کانگریس نے الزام عائد کیا کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران 6 جوانوں کی شہادت کے بارے میں معلومات چھپا کر فوجیوں کی توہین کی گئی اور اس معاملے پر ملک کی پارلیمنٹ کو بھی گمراہ کیا گیا۔

Published: undefined

کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے گزشتہ سال مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں دی گئی تقریر کا ایک حصہ بہ شکل ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ اس میں راجناتھ سنگھ یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران ملک کے بہادر فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ اسی بیان کو کانگریس نے سامنے رکھتے ہوئے راجناتھ سنگھ کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ سال ’آپریشن سندور‘ کے دوران فرض کی ادائیگی کے وقت شہادت پانے والے 6 فوجی اہلکاروں کے ’نام نیشنل وار میموریل‘ پر گزشتہ روز درج کیے گئے ہیں۔ ان فوجی اہلکاروں میں بری فوج کے 5 اور ہندوستانی فضائیہ کے ایک اہلکار کا نام شامل ہے۔ مئی 2025 میں ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد یہ پہلی بار ہے جب حکومت نے ان 6 اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

اس معاملہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پون کھیڑا نے لکھا ہے کہ ’’صرف 2 ہی امکانات ہیں۔ یا تو وزیر دفاع کو، جب انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا، یہ جانکاری ہی نہیں تھی کہ 6 فوجی شہید ہو چکے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ اس وزیر پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، جسے اسی وزارت کے معاملات کی جانکاری نہیں ہے جس کی وہ قیادت کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے آگے کہا کہ ’’دوسرا امکان یہ ہے کہ راجناتھ سنگھ کو سچائی معلوم تھی اور اس کے باوجود انہوں نے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنا پسند کیا۔‘‘ کھیڑا کے مطابق یہ پہلے والے معاملہ سے بھی زیادہ سنگین ہے، کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ حکومت جمہوریت کے مندر میں سچ بولنے کا حلف لیتی ہے، لیکن ملک سے جھوٹ بولتی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ چاہے جو بھی سچ ہو، کچھ حقائق نہیں بدلتے۔ ہمارے 6 بہادر جوانوں نے فرض نبھاتے ہوئے اعلیٰ ترین قربانی دی، لیکن ان کی قربانی کو چھپایا گیا۔ انہیں وہ احترام اور شناخت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے اور ان کے خاندانوں سے وہ شفافیت بھی چھین لی گئی جس کی وہ توقع رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارے فوجیوں کی توہین ہے اور کوئی بھی سچا محب وطن اس پر خاموش یا مطمئن نہیں رہ سکتا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined