قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کا مستقبل ضمنی انتخابات سے طے ہوگا: کمل ناتھ

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ضمنی انتخابات یہ طے کریں گے کہ ریاست کس پٹری پر چلے گی اور اس انتخابات سے ریاست کے نوجوانوں کا بھی مستقبل طے ہوگا۔

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images 

گوالیار: مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات سے گوالیار چمبل زون کے ساتھ ہی ریاست کے نوجوانوں کا مستقبل طے ہوگا۔ کمل ناتھ نے اپنے قیام کے دوران یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گوالیار زون ریاست ہی نہیں ملک میں بھی اپنی شناخت قائم کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات یہ طے کریں گے کہ ریاست کس پٹری پر چلے گی اور اس انتخابات سے ریاست کے نوجوانوں کا بھی مستقبل طے ہوگا۔ انہوں کے کہا کہ ہم نے اپنی 15 ماہ کی حکومت میں اپنی پالیسی اور نیت کا تعارف پیش کیا۔ انہیں اس کے لیے کسی بی جے پی رہنماوں کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، عوام اس کی گواہ ہے۔

Published: undefined

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ان سے 15 ماہ کا حساب مانگ رہی ہے۔ پہلے وہ تو 15 سالوں کا حساب دیں۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کے دوراقتدار کے دوران منعقدہ انویسٹرس میٹ پر نشانہ لگایا اور کہا کہ کتنی انوویسٹرس میٹنگیں ہوئیں۔ لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے گئے، دعوے کیے گئے، پر سرمایہ کاری نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری لانے کے لیے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کے 26 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا، لیکن بی جے پی اس کے تعلق سے جھوٹی بیان بازیاں کرکے ریاست کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو اب چلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈران سے کہا کہ آمنے سامنے بیٹھا جائے، وہ انہیں 26 لاکھ کسانوں کے نام، ان کے گاوں کے نام، معاف قرض کی رقم کا ریکارڈ دستیاب کرانے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے کہا کہ گوالیار-چمبل کی سیاست اور ترقی پر ابھی تک زیادہ دخل نہیں دیا پر اب صورت حال تبدیل ہوگئی ہے اور ایسی حالت میں گوالیار-چمبل کی ترقی ان کی ترجیح رہے گی۔ ہم گوالیار -چمبل کی ہمہ جہت ترقی کریں گے۔ یہ انتخابات ریاست کے ساتھ ہی گوالیار چمبل کے مستقبل کا انتخابات ہے۔ ان کی کوشش رہے گی کہ ہم گوالیار-چمبل میں ترقیاتی کام میں نئی تاریخ رقم کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل