قومی خبریں

رام مندر تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم 15 جنوری سے 27 فروری تک چلے گی

وی ایچ پی نائب صدر چمپت رائے کا کہنا ہے کہ ’’اس مہم میں سماج کے لوگ رضاکارانہ طورپر تعاون کریں گے کیونکہ یہ کام بھگوان کا ہے اور مندر شری رام کا ہے۔بھگوان کے کام میں پیسہ رکاوٹ نہیں ہوسکتا۔‘‘

تصویر بذریعہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹوئٹر ہینڈل
تصویر بذریعہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹوئٹر ہینڈل 

نئی دہلی: اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پر بننے والے عظیم الشان مندر کے لئے پورے ملک کے عقیدت مندوں سے تعاون حاصل کرنےکے مقصد سے 15 جنوری تا 27 فروری ’شری رام مندر فنڈ‘ مہم چلائی جائے گی۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے نائب صدر اور شری رام جنم بھومی تیرتھ نیاس کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’شری رام مندر کی تعمیر کے لئے پورے ملک میں ہر ایک رام بھکت کا تعاون لیا جائے گا اور اس کے لئے وشو ہندو پریشد کے کارکن سنتوں اور باقی سماج کے لوگوں کے ساتھ گھر گھر جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

چمپت رائے نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’آئندہ مکر سنکرانتی (پندرہ جنوری) سے ماگھ-پورنیما (27فروری) تک چلائی جانے والی اس عوامی رابطہ مہم میں لاکھوں وی ایچ پی کارکنان ملک کے چار لاکھ گاؤں کے گیارہ کروڑ کنبوں سے رابطہ کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ معاشی معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے نیاس نے 10، 100اور 1000 روپے کے کوپن اور رسیدیں چھاپی ہیں۔ سماج کے لوگ جتنے پیسے دیں گے اسی کے مطابق کوپن یا رسید دی جائے گی۔ ساتھ ہی چمپت رائے نے کہا کہ اس مہم کے دوران کروڑوں گھروں میں بھگوان کے مندر کی تصویر بھی پہنچائی جائے گی۔

Published: undefined

وی ایچ پی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’’اس مہم میں سماج کے لوگ رضاکارانہ طورپر تعاون کریں گے کیونکہ یہ کام بھگوان کا ہے اور مندر شری رام کا ہے۔بھگوان کے کام میں پیسہ رکاوٹ نہیں ہوسکتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’اس مہم کے ذریعہ شری جنم بھوم سے سیدھے جوڑ کر شری رام کی تشہیر کی جائے گی۔ ملک کی ہر ذات، مسلک، پنتھ، خطے اور زبان کے لوگوں کے تعاون سے رام مندر حقیقت میں ایک قومی مندر کی شکل اختیار کرے گا۔‘‘

Published: undefined

چمپت رائے نے رام مندر تعمیر سے متعلق چل رہی تیاریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ممبئی، دہلی،چنئی اورگوہاٹی کے آئی آئی ٹی، سی بی آر آئی رڑکی، لارسن اینڈ ٹربو اور ٹاٹا کے ماہر انجینئر مندر کی مضبوط بنیاد کی ڈرائنگ پر صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔بہت جلد بنیاد کی شکل و صورت سامنے آجائے گی۔ ہرمنزل کی اونچائی بیس فٹ، لمبائی 360فٹ او ر چوڑائی 235فٹ ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined