قومی خبریں

ملک بھر میں کورونا ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلہ کا آغاز، آج 3 لاکھ لوگ لگوائیں گے ٹیکہ

وزیر اعظم مودی نے ملک کے باشندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلہ میں تین کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں ہمیں اس تعداد کو 30 کروڑ تک لے جانا ہے۔

وزیر اعظم مودی تصویر سوشل میڈیا / @BJP4India
وزیر اعظم مودی تصویر سوشل میڈیا / @BJP4India 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلہ کے دوران آج 3 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسینیشن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے، بوڑھے، جوان سبھی کی زبان پر یہ سوال تھا کہ کورونا ویکسین کب آئے گی۔ اب ویکسین آ گئی ہے اور یہ بہت ہی کم وقت میں تیار ہوئی ہے۔

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST

وزیر اعظم مودی نے ملک کے باشندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلہ میں تین کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں ہمیں اس تعداد کو 30 کروڑ تک لے جانا ہے۔ جو بزرگ ہیں، جو مہلک بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں اس مرحلہ میں ٹیکہ لگے گا۔ آپ تصور کر سکتے ہیں، 30 کروڑ سے زیادہ آبادی کے دنیا میں صرف تین ہی ملک ہیں، خود ہندوستان، چین اور امریکہ۔ تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم پہلے کبھی نہیں چلائی گئی۔

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’دنیا کے 100 سے بھی زیادی ایسے ملک ہیں جن کی آبادی 3 کروڑ سے کم ہے اور ہندوستان ٹیکہ کاری کے اپنے پہلے مرحلہ میں ہی 3 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگا رہا ہے۔ میں یہ یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی جانی بہت ضروری ہیں۔ پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان ایک مہینے کا وقفہ رکھا جانا ضروری ہے۔ پہلی ڈوز لینے کے دو ہفتوں کے اندر کورونا کے خلاف ضرورت قوت مدافعت پیدا ہو جائے گی۔ ہندوستان کی ٹیکہ کاری انتہائی انسانی قدروں پر مبنی ہے۔ کیونکہ سب سے زیادہ ضرورت مندوں کو سب سے پہلے ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہر ہندوستانی کو اس بات پر فخر ہوگا کہ دنیا بھر کے تقریباً 60 فیصد بچوں جو زندگی کی حفاظت کے لئے ٹیکے لگتے ہیں وہ ہندوستان میں ہی تیار ہوتے ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران ہندوستان نے خود اعتماد اور خود انحصار کو حاصل کیا۔ ہندوستان کے ویکسین سائنسدان، ہمارا نظام طب دنیا بھر کے لئے معتمد ہے۔ ہم نے یہ اعتماد اپنے ٹریک ریکارڈ سے حاصل کیا ہے۔‘‘

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے سائنسدان اور ماہرین جب دونوں میڈ ان انڈیا ویکسین کی سلامتی اور اثرات کے حوالہ سے پر اعتماد ہوئے تبھی انہوں نے اس کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت فراہم کی۔ اس لئے ملک کے باشندگان کو کسی بھی پروپگینڈا یا منفی تشہیر سے بچ کر رہنا ہے۔ ہم دوسروں کے کام آئیں، یہ بے لوس جذبہ ہمارے اندر رہنا چاہیے۔ قوم صرف مٹی، پانی، کنکڑ پتھر سے نہیں بنتی، بلکہ قوم کا مطلب ہوتا ہے لوگ۔ بحران کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو، ملک کے باشندگان کا خود اعتماد کبھی ختم نہیں ہوا۔‘‘

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jan 2021, 11:34 AM IST