قومی خبریں

جلد دستک دے گا اس موسم کا پہلا گردابی طوفان، کچھ علاقوں میں زوردار بارش کا امکان

نکوبار الجزائر پر 21 مارچ کو ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش، یا پھر تیز سے موسلادھار بارش اور بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے، ایسا اس لیے کیونکہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ایک گردابی طوفان آنے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان، تصویر آئی اے این ایس
سمندری طوفان، تصویر آئی اے این ایس 

جلد ہی اس موسم کا پہلا گردابی طوفان دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ نکوبار الجزائر پر 21 مارچ کو ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش، یا پھر تیز سے موسلادھار بارش اور بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے، ایسا اس لیے کیونکہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ایک گردابی طوفان آنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بنگال کے جنوب مشرقی خلیج کے اوپر ایل پی اے کے مرحلہ میں شمالی آریجن ٹریک اور تیزی کی پیشین گوئی کی ہے۔ یہ دنیا بھر میں شمالی آریجن ٹریک پیشین گوئی شروع کرنے والا پہلا مرکز ہے۔

Published: undefined

جنوبی خلیج بنگال کے وسط حصوں پر ایل پی اے مشرقی-شمال-مشرق کی طرف بڑھ گیا اور جمعرات کی صبح جنوب-مشرق خلیج بنگال اور اس سے ملحق مشرقی خط استوا بحر ہند پر مرکوز ہو گیا ہے۔ اس کے مشرقی-شمال-مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ 19 مارچ کی صبح تک خلیج بنگال اور اس سے ملحق جنوبی بحر انڈمان میں واقع ہوگا۔ اس کے بعد اس کے آگے بڑھنے کا امکان ہے۔ انڈمان اور نکوبار الجزائر کے ساتھ ساتھ تقریباً شمال کی طرف، 20 مارچ کی صبح تک ایک دباؤ میں، اور 21 مارچ کو ایک گردابی طوفان میں بدل جائے گا۔

Published: undefined

اس کے بعد طوفان کے تقریباً شمال-شمال-مشرق کی طرف بڑھنے اور 22 مارچ کی صبح کے آس پاس بنگلہ دیش-شمالی میانمار ساحلوں کے پاس پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش کے بعد 18 مارچ کو نکوبار الجزائر میں الگ الگ مقامات پر تیز سے موسلادھار بارش کے ساتھ بیشتر مقامات پر گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ 19 مارچ کو نکوبار الجزائر میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے بھی تیز ہوا کو لے کر الرٹ جاری کی ہے اور سمندر میں تیزی سے بڑھتی ہلچل کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو 21 مارچ تک انڈمان اور نکوبار الجزائر کے آس پاس کے سمندر میں نہیں جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined