قومی خبریں

اسلاموفوبیا کا اثر! آر پی ایف کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں افسر اور تین مسلم مسافروں کو کیا قتل

خون آلود لاش کے پاس کھڑے کانسٹیبل چیتن کمار کھڑا دوسرے مسافروں سے کہہ رہا ہے کہ اگر وہ ووٹ دینا چاہتے ہیں اور ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو ’’مودی اور یوگی، یہ دونوں ہیں اور آپ کے ٹھاکرے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ملک میں اسلاموفوبیا اس حد تک بڑھ رہا ہے کہ ایک چلتی ٹرین میں ایک سکیورٹی اہلکار نے تین مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے ایک جوان نے پیر (31 جولائی) کی صبح مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں سوار تین مسلمانوں اور اپنے ایک سینئر افسر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ جن مسلمانوں کو قتل کیا گیا وہ سبھی داڑھی والے تھے۔

Published: undefined

اے این آئی نے آر پی ایف کے حوالے سے بتایا ’’جے پور ایکسپریس ٹرین (12956) کے اندر فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی سمیت چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نارتھ جی آر پی کو مطلع کر دیا گیا ہے۔‘‘

ملزم آر پی ایف کانسٹیبل کی شناخت چیتن چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اور ہندوستان ٹائمز کے مطابق، چیتن نے پہلے کوچ بی-5 میں ایک سینئر افسر ٹیکارام مینا کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ اس کے بعد اس نے اسی کوچ میں سوار ایک مسافر عبدالقادر بھائی بھانپور والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق چتن چودھری اس کے بعد اپنا ہتھیار لے کر چار ڈبوں سے گزرا اور گولی نہیں چلائی لیکن جب وہ پینٹری کار تک پہنچا تو وہاں اس نے ایک مسافر کو قتل کر دیا، جس کی شناخت صدر محمد حسین کے نام طور پر ہوئی ہے۔ ملزم چیتن اس کے بعد کوچ ایس-6 میں تیسرے شخص اصغر عباس شیخ کو گولی مارنے سے پہلے دو دیگر کوچوں سے گزرا۔

Published: undefined

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے تینوں مسافر داڑھی والے تھے۔ جیسے ہی اصغر کی لاش تنگ کوریڈور میں گری چیتن چودھری نے اپنے ہتھیار کو سائیڈ سیٹ پر رکھا اور مسلمانوں کے خلاف ایک مختصر نفرت انگیز ویڈیو بنائی، اس نے پاس کھڑے ایک شخص سے ویڈیو شوٹ کرنے کو کہا۔

Published: undefined

اصغر کے خون آلود لاش کے اوپر کھڑے چیتن چودھری کا مسافروں سے بات کرنے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں آر پی ایف کانسٹیبل کہتا ہے ’’پاکستان سے آپریٹ ہوئے ہیں، تمہاری میڈیا، یہ میڈیا کوریج دیکھا رہی ہے، پتہ چل رہا ہے ان کو، سب پتہ چل رہا ہے، انک ے آقا ہے وہاں… آگر ووٹ دینا ہے، اگر ہندوستان میں رہنا ہے، تو میں کہتا ہوں۔ مودی اور یوگی یہ دو ہیں اور آپ کے ٹھاکرے۔‘‘

Published: undefined

انڈین ایکسپریس نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمار نے ٹیکا رام کے ساتھ جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع کی تھی۔ ذرائع نے کہا ’’کمار اور اس کے سینئر اے ایس آئی ٹیکا رام کو سیکورٹی کے لیے ٹرین میں تعینات کیا گیا تھا، جس کے دوران کمار اور رام کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔‘‘

Published: undefined

ممبئی میں ویسٹرن ریلوے کے ایک اہلکار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ مبینہ طور پر برادریوں پر جھگڑے کے بعد لڑائی شروع ہوئی تھی، تاہم فائرنگ کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا "افسوس ہے کہ اے ایس آئی ٹکا رام اور تین مسافروں کو گولی مار دی گئی۔ کانسٹیبل چیتن کمار دہیسر کے قریب نیچے اترا اور الارم کی زنجیر کھینچ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ لیکن اسے آر پی ایف بھئیندر نے ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا۔ ہماری تحقیقات جاری ہے اور ہم ملزمان اور دیگر مسافروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ واقعات کی صحیح وجہ اور ترتیب کا پتہ لگایا جا سکے۔‘‘

Published: undefined

آر پی ایف نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا معاوضہ دیا جائے گا۔ پی سی سنہا، انسپکٹر جنرل کم پرنسپل چیف سیکورٹی کمشنر، ویسٹرن ریلوے نے کہا ’’کانسٹیبل چیتن چودھری ایک جلد غصہ میں آ جانے والا شخص ہے اور دماغی صحت کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس نے پہلے اپنے اعلیٰ افسر کو گولی ماری اور پھر اپنے سامنے آنے والوں کو گولی مار دی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined