قومی خبریں

بنگلورو فساد میں ہوئے نقصانات کی بھرپائی قصورواروں سے کرائی جائے گی: یدی یورپا

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ملزموں کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے تین وکیلوں کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے پیر کو کہا ہے کہ بنگلورو کے مشرقی حصوں میں ہوئے فسادات کے دوران نجی اور سرکاری جائیداد کے نقصانات کا اندازہ کیا جائے گا اور اس کے نقصانات کی بھرپائی قصورواروں سے کرائی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد وزیراعلی بی ایس یدی یورپّا نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ اس میٹنگ میں داخلہ سکریٹری اور چیف سکریٹری کے ساتھ وزیر داخلہ اور یدی یورپا بھی موجود تھے۔

Published: 17 Aug 2020, 6:36 PM IST

یدی یورپا نے بتایا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی اور عدالت سے کلیمز کمشنر مقرر کرنے کی اپیل بھی کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ ’’فسادیوں کے ذریعہ دنگوں کے دوران نجی اور سرکاری جائیداد کو پہنچائے گئے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔‘‘

Published: 17 Aug 2020, 6:36 PM IST

وزیراعلی نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ملزموں کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے تین وکیلوں کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنگوں کی جانچ کرنے کے لئے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس فساد میں مبینہ طور پر تین ہزار سے زیادہ فسادیوں نے تشدد میں حصہ لیا تھا اور رکن اسمبلی کے گھر میں آگ لگانے کے علاوہ کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

Published: 17 Aug 2020, 6:36 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2020, 6:36 PM IST