
کوٹا مہاریلی میں راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے راجستھان کے کوٹہ میں 17 جون کو عظیم الشان مہاریلی کی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا شریک ہوئے۔ کانگریس اب اس مہاریلی کی کامیابی کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ ملک میں طلبا کے سامنے درپیش مسائل کا حل بہت ضروری ہے۔ پیپر لیک ہو یا امتحان میں بے ضابطگی کا معاملہ، یا پھر دیگر مسائل... راہل گاندھی کی قیادت میں ایک مہم شروع کی گئی ہے جن میں طلبا سے بات کر ان کے مسائل کا حل نکالنے کی سنجیدہ کوششیں ہوں گی۔ طلبا کی باتوں کو مرکزی حکومت کے سامنے بھی رکھا جائے گا تاکہ بہتر پیش رفت ہو سکے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined