قومی خبریں

اکتوبر ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا، برآمدات میں ملی مضبوطی سے حالات میں ہوئی کچھ بہتری

حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں درآمدات میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ رہی سونے و چاندی کی بڑھی درآمدات۔ سونے کی بین الاقوامی قیمتیں بڑھنے سے ہندوستان میں طلب تیز ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

تصویر سوشل میڈیا

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بدھ کے روز مطلع کیا کہ اکتوبر 2025 میں ہندوستان کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔ اس کی اہم وجہ رہی ملک میں سامانوں کی درآمدات میں تیزی سے ہوا اضافہ۔ خاص طور سے سونے اور چاندی کی ریکارڈ طلب نے ایسے حالات پیدا کیے۔ حالانکہ سروسز کا سیکٹر مضبوط بنا رہا اور ملک کی برآمدات بھی مستحکم رفتار سے آگے بڑھتی دکھائی دی۔

Published: undefined

حکومت کے ذریعہ پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں درآمدات میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ رہی سونے اور چاندی کی بڑھی درآمدات۔ سونے کی بین الاقوامی قیمتیں بڑھنے سے ہندوستان میں طلب تیز ہوئی، جبکہ چاندی کا استعمال سول پینل کی مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس، الیکٹرک گاڑیاں اور فارما جیسی انڈسٹری میں بڑھتے پروڈکشن کے سبب بڑھی۔ ان دونوں کی اونچی طلب نے مجموعی درآمدات کو بہت اوپر دھکیلا، جس سے تجارتی خسارہ بڑھا۔

Published: undefined

دوسری طرف اکتوبر 2025 میں مجموعی برآمدات میں ہلکی گراوٹ درج کی گئی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ اکتوبر 2024 کی اعلیٰ بنیاد ہے، جب ہندوستان نے تاریخ کی سب سے بڑی ماہانہ برآمدات ریکارڈ کی تھی۔ اس کے سبب رواں سال میں تھوڑی کمزوری نظر آئی۔ اس کے باوجود اپریل سے اکتوبر 2025 کے درمیان برآمدات میں 4.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جو ایک مستحکم اور مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

حکومت نے بتایا کہ مالی سال 26-2025 کی پہلی سشماہی (اپریل-ستمبر 2025) میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات 418.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ گزشتہ سال کی یکساں مدت کے 395.7 بلین ڈالر کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اب تک کا ہندوستان کی سب سے مضبوط نصف سالہ برآمدات کارکردگی ہے۔ حکومت کے مطابق اس برآمدات میں اضافہ کے پیچھے بہتر لاجسٹکس، بندرگاہ صلاحیت میں بہتری، ایکسپورٹرس کو ملنے والی سہولیات اور زیادہ ترقی والے سیکٹرس کو حاصل آسانیاں اہم اسباب ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined