قومی خبریں

فیروز آباد واقع پرائمری اسکول میں ’مڈ ڈے میل‘ سے بگڑی 45 بچوں کی طبیعت، خبر پھیلتے ہی افرا تفری کا ماحول

بچوں کے بیمار پڑنے کے بعد نہ صرف بچوں کے والدین کو اس کی اطلاع دی گئی، بلکہ انھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔

مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس
مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس 

اتر پردیش کے فیروز آباد ضلع واقع ایک پرائمری اسکول میں مڈ ڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد درجنوں بچے بیمار پڑ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کا کھانا کھاتے ہی تقریباً 45 بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ اس کی خبر جیسے ہی بچوں کے سرپرستوں کو ملی، وہ فوراً اسکول پہنچ گئے اور ایک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ فوری طور پر بیمار بچوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ فیروز آباد ضلع میں سرساگنج کے پرائمری اسکول کسراؤں کا ہے۔ یہاں مڈ ڈے میل کا کھانا کھاتے ہی بچوں کی حالت تیزی کے ساتھ بگڑنے لگی۔ بچوں کے بیمار پڑنے کے بعد نہ صرف بچوں کے والدین کو اس کی اطلاع دی گئی، بلکہ انھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔ اس وقت اسپتال میں بھی افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چونکہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں بیمار بچوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی کمی محسوس ہو رہی ہے اس لیے سرساگنج سے اضافی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined