قومی خبریں

فضائیہ کے سربراہ نے جنگی طیارہ تیجس کو اڑا کر فائر پاور کا جائزہ لیا

ملک کے اہم دفاعی ادارہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کا بنایا ہوا تیجس طیارہ پہلے ہی سے ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہے اور اب اس کا بہتر ورژن تیار کیا جا رہا ہے۔

تیجس، تصویر آئی اے این ایس
تیجس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے ایک بار پھر دیسی ساختہ ہلکے جنگی طیارہ تیجس کو اڑا کر اس کے آپریشنل اور فائر پاور کا جائزہ لیا ہے۔ ملک کے اہم دفاعی ادارہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کا بنایا ہوا تیجس طیارہ پہلے ہی سے ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہے اور اب اس کا بہتر ورژن تیار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایئر چیف مارشل نے منگل اور بدھ کو بنگلور کے دو روزہ دورے کے دوران فضائیہ کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) کے کچھ مراکز کا بھی دورہ کیا۔

Published: undefined

آئی اے ایف حکام نے ائیر چیف مارشل کو مختلف منصوبوں اور آپریشنل ٹرائلز کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے طیاروں کی جانچ سے متعلق اداروں کو درپیش چیلنجوں کے تناظر میں کئے جانے والے کام کی ستائش کی اور ان سے کہا کہ وہ بدلتی ہوئی ضروریات کو اپنائیں۔

Published: undefined

ایئر چیف مارشل نے طیاروں سے متعلق سافٹ وئیر کی ترقی کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔ سافٹ وئیر کے میدان میں مقامی آلات کے استعمال، لڑاکا طیاروں میں مختلف ہتھیاروں کے سسٹم کے انضمام اور طیاروں کی فائر پاور کو بڑھانے کی طرف کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایچ اے ایل انجینئروں سے بھی ملاقات کی اور ائیر فورس کے مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں انہوں نے تیجس لڑاکا طیارے میں بھی اڑان بھری۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ