قومی خبریں

مرکز کا عدالت عظمیٰ میں حلف نامہ، این ای ای ٹی ایس ایس 2021 میں نصاب نہیں بدلے گا

میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کے 40 ڈاکٹر طلباء نے حکومت کی طرف سے نصاب میں اچانک تبدیلی کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ میڈیکل سپر اسپیشلیٹیز میں داخلے کے لیے قومی اہلیتی کم داخلہ ٹسٹ ( ای ای ای ٹی ایس ایس 2021) تبدیل شدہ نصاب کے مطابق نہیں ہوگا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ کے سامنے حکومت نے کہا کہ ای ای ای ٹی ایس ایس 2022 کا امتحان تبدیل شدہ نصاب کے مطابق لیا جائے گا۔

Published: undefined

خیال رہے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ کے 40 ڈاکٹر طلباء نے حکومت کی طرف سے نصاب میں اچانک تبدیلی کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ مرکزی حکومت نے منگل کو ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نومبر میں منعقد ہونے والا این ای ای ٹی ایس ایس -2021 کا امتحان 10-11 جنوری 2022 کو لیا جائے گا۔

Published: undefined

درخواست گزاروں نے کہا کہ امتحان سے عین قبل نصاب میں تبدیلی کی وجہ سے انہیں تیاری کے لیے بہت کم وقت ملے گا۔ سماعت کے دوران حکومت نے عدالت کو امتحان کی تاریخ میں تقریباً دو ماہ کی توسیع کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ لیکن درخواست گزار اس سے متفق نہیں تھے۔ اب حکومت نے پرانے نصاب کے مطابق امتحان لینے کا فیصلہ لیا ہے اور عدالت کو آج اس سے آگاہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined