
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش (فائل)/ یو این آئی
قومی راجدھانی دہلی میں آلودگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی وہیں سردی نے بھی اپنے تیور دکھانے شروع کردیئے گئے۔ جمعہ کے روز صبح دہلی والوں کی آنکھ گہرے اسموگ کی درمیان کھلی،اس دوران ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس327 تھا جو’انتہائی خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ وہیں شہر میں رواں سال دسمبر کی سب سے سرد صبح رہی جس میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق راجدھانی میں 24 گھنٹے کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 327 درج کیا گیا جبکہ صبح کے وقت یہ 323 تھا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق بوانا میں 373 کے ساتھ سب سے خراب اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ’سمیر‘ ایپ کے اعداد و شمار کے مطابق شام 6 بجے تک ہوا کے معیار کی نگرانی کرنے والے 39 میں سے 31 اسٹیشن ’انتہائی خراب‘ زمرے میں پہنچ گئے تھے جبکہ آر کے پورم میں اے کیو آئی 370 درج کیا گیا۔ جو دن کی سب سے زیادہ سطحوں میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
پی سی بی کے معیارات کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان ہوا کے معیار کا انڈیکس ’اچھا‘، 51 سے 100 ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 ’معتدل‘، 201 سے 300 ’خراب‘، 301 سے 400 ’انتہائی خراب‘ اور401 سے 500 کے کے درمیان کا اے کیو آئی ’سنگین‘ زمرے میں درج کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے اور اس سیزن میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ اس سے پہلے دسمبر کی سرد ترین صبح 12 دسمبر 2024 کو 4.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی تھی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ہوا میں نمی کی سطح 68 فیصد رہی جبکہ صبح 100 فیصد تک پہنچ گئی۔ ہفتہ کو ہلکے کہرے کی پیش گوئی کے ساتھ درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس سے 23 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined