قومی خبریں

24واں دو روزہ کل ہند مسابقہ حفظ و قرأت قرآن کریم کا انعقاد 28 ستمبر کو

نو تعینات کلچرل کاؤنسلر فرید الدین فرید عصر نے کہا کہ ایران نے ناگفتہ بہ حالات میں بھی علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کلچرل کاؤنسلر فرید الدین فرید عصر و دیگر</p></div>

کلچرل کاؤنسلر فرید الدین فرید عصر و دیگر

 

تصویر بشکریہ محمد تسلیم

نئی دہلی: ایران کلچرل ہاؤس نئی دہلی کی جانب سے 24واں دو روزہ کل ہند مسابقہ حفظ و قرأت قرآن کریم کا انعقاد بروز جمعرات 28 ستمبر 2023 کو کیا جا رہا ہے جس میں ہندوستان کے مختلف شہروں کے حفاظ و قراء شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز جشن عید میلاد النبی اور ہفتہ کو کیلی گرافی ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس میں ایران و ہندوستان کے خطاط اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ معلومات ایران کلچرل ہاؤس کے نو تعینات کلچرل کاؤنسلر فرید الدین فرید عصر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران دی ہے۔

Published: undefined

فرید الدین فرید نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسابقہ حفظ و قرأت قرآن کریم میں حصہ لینے والے فاتحین کو مختلف انعامات سے نوازا جائے گا اور جو اس مقابلہ میں امتیازی حیثیت حاصل کرتے ہیں ان کو ایران میں منعقد ہونے والے مسابقہ میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال ہم نے اس پروگرام میں مزید دو پروگرام شروع کئے ہیں جس میں پہلا آن لائن تفسیر قرآن اور دوسرا قرآن کیلی گرافی پروگرام شامل ہیں، جس کے حتمی نتائج دسمبر 2023 کو جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

کلچرل کاؤنسلر نے آئندہ چھ ماہ کے دوران منعقد ہونے والے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ میں ہم مختلف پروگرام منعقد کریں گے جس میں آرٹس اینڈ کلچر، ڈریس کمپٹیشن، فوٹو گرافی وغیرہ شامل ہیں۔ ان سبھی پروگراموں کے ذریعے ہمارا بنیادی مقصد فارسی زبان کی ترویج و ترقی اور ایران کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام پروگراموں میں سب سے اہم بین الاقوامی مذاکرہ ہے جس کے اب تک دو مراحل (پہلا ایران اور دوسرا دہلی میں) منعقد ہو چکے ہیں۔ اب تیسرا مرحلہ منعقد کیا جائے گا، اس کے بعد ہم فارسی زبان کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام بھی حکومت ہند کے تعاون سے منعقد کریں گے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں موجود فارسی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قہرمان سلیمانی نے کہا کہ ایران سے ہندوستان کے تعلقات قائم کرنے میں زبان فارسی کا اہم کردار رہا ہے اور ایران حکومت نے حکومت ہند کے تعاون سے فارسی کے فروغ کے لیے یہاں ایک ادارہ قائم کیا ہوا ہے۔ یہ قصہ ایک طرفہ نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کے 140 محکموں میں بھی فارسی زبان کو پڑھایا جاتا ہے، اور سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ ہیں جن پر حکومت ہند فارسی کو فروغ دینے کے لیے ایک خطیر رقم صرف کرتی ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی) میں فارسی کو 10 اہم زبانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قہر مان سلیمانی نے فارسی ریسرچ سینٹر کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان میں فارسی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے تعاون سے مختلف امور پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایک اہم منصوبہ ’فرہنگ آریان‘ لغت ہے جو سات جلدوں میں شائع ہو چکی ہے اور آٹھویں جلد بھی جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے۔ یہ لغت گیارہ جلدوں پر مشتمل ہوگی۔

Published: undefined

اس سے قبل کلچرل کاؤنسلر فرید الدین فرید عصر نے ایران و ہندوستان کے ثقافتی تعلقات پر مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلق صدیوں پرانے ہیں۔ یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی تہذیب و تمدن کو اپنے ملک میں فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ناگفتہ بہ حالات میں بھی علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔

Published: undefined

ایران کلچر ہاﺅس نئی دہلی کے مرکزی کتب خانہ کی معلومات دیتے ہوئے کلچرل کاﺅنسلر نے کہا کہ یہ کتب خانہ ہندوستان کے عظیم ترین کتب خانوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے فارسی ادب، ایرانولوجی اور مذہبی کتب کے حوالہ سے پورے ملک کے محققین و قارئین کی عملی سیرابی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتب خانہ دو منزلہ ہے جس میں 30 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں۔ اس میں 6 ہزار سے زیادہ اسلامی کتابیں، 5 ہزار ادب، 3 ہزار تاریخ اور ہندوستان کی تاریخ پر تقریباً 2 ہزار کتابوں کے علاوہ سوشل سائنس اور دوسرے موضوعات پر کتابیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتب خانہ کو منظم طریقہ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ کیٹ لاگ کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ متلاشی کو آسانی سے کتاب مل جائے۔ علاوہ ازیں کتب خانہ کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔ قارئین کی سہولیات کے لیے شعراء کے دیوان، نثری متون، عصر حاضر کے ہندوستانی، ایرانی، افغانی اور تاجکی شعراء کے فارسی اشعار کا مجموعہ اور راہ اسلام، قند پارسی، کلچرل گلمپسیز، کلچرل ڈائیلاگ جیسے معتبر جریدوں کے مختلف شماروں کو ڈیجیٹل کتاب (ڈیجیٹل بک) کی شکل میں لائبریری اور نشریات کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا ہوا ہے۔ خواہشمند افراد ویب سائٹ www.ichdlib.in پر جا کر استفادہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined