
تھلاپتی وجے
تصویر #JanaNayagan
ہندوستان کی 5 ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں ایک ریاست تمل ناڈو بھی شامل ہے جہاں فلمی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے کمال کردیا ہے۔ وجے کی زیرقیادت ’ٹی وی کے‘ انتخابی رجحانات میں تیزی سے سبقت حاصل کرتی نظر آرہی ہے۔ تادم تحریر ریاست کی 102 سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں اور اے آئی اے ڈی ایم کے (73 سیٹ) اور حکمراں ڈی ایم کے (48 سیٹ) پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے ان رجحانات کے بعد ساؤتھ اسٹار وجے اور ان کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ 2024 میں اداکاری کو الوداع کہنے کے بعد وجے نے 2026 کے انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اس میدان میں بھی دھماکہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر وجے کے اثاثہ جات کی بات کریں تو انتخابی حلف نامے میں وجے نے اپنی مجموعی مالیت کا انکشاف کیا تھا اور اس میں انہوں نے اپنی مالیت 600 کروڑ روپئے سے زیادہ بتائی تھی۔
Published: undefined
تھلاپتی وجے کا پورا نام جوزف وجے چندر شیکھر ہے، وہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں 2 سیٹوں (پیرمبور اور تروچراپلی ایسٹ) سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ انتخابی نتائج کے رجحانات میں اداکار سے سیاستداں بنے وجے دونوں سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں وجے کو علاقے کے عوام ہاتھوں ہاتھ لیتے نظر آرہے ہیں۔ نہ صرف وجے بلکہ ان کی پوری پارٹی ریاست میں 102 سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔
Published: undefined
وجے کی ملکیت پر نظر ڈالیں تو الیکشن کمیشن کو سونپے گئے حلف نامے میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی کل مالیت 603.20 کروڑ روپئے ہے۔ ان میں مختلف بینک کھاتوں میں 213 کروڑ روپئے سے زیادہ جمع رقم ہے۔ اداکار-سیاستداں کے حلف نامے کو دیکھیں تو کل مالیت میں ان کی منقولہ جائداد 404.58 کروڑ روپئے کی ہے جبکہ وجے کے پاس 198.62 کروڑ روپئے کی غیر منقولہ جائداد ہے۔ ان کی ملکیت میں فلموں سے ہونے والی کمائی کا بڑا حصہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ برانڈ انڈورسمنٹ، ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ سمیت دیگر سرمایہ کاری کے ذریعہ انہیں موٹی کمائی ہوتی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی’ پی ٹی آئی‘ کی ایک رپورٹ میں وجے کے انتخابی حلف نامے کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کی بیوی سنگیتا نے 15.76 کروڑ روپئے کی الگ سے جائداد کا اعلان کیا ہے جس میں 15.51 کروڑ روپئے کی منقولہ اور 25 لاکھ روپئے کی غیر منقولہ جائداد شامل ہے۔ اتنی جائداد ہونے کے بعد بھی انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی واجب الادا نہیں ہے۔
Published: undefined
وجے نے حلف نامے میں اپنے پاس 2 لاکھ روپئے کی نقد رقم بتائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے پاس 883 گرام سونے کے زیورات اور 15 لاکھ روپئے قیمت کے چاندی کے زیورات بتائے گئے تھے۔ ساوتھ فلم انڈسٹری میں منفرد شناخت رکھنے والے تھلاپتی وجے لکژری کاروں کے بھی شوقین مانے جاتے ہیں۔ ان کے کار ذخیرے میں بی ایم ڈبلیو ۔ 530، ٹویوٹا لیکسس، ٹویوٹا ویلفائر اور بی ایم ڈبلیو آئی7 جیسے مہنگی کاریں شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا