تھلاپتی وجئے (فائل) تصویر @blakeninjaa
تمل ناڈو میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ اس سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں ابھی سے تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ تمل ناڈو کی سیاست میں قدم رکھ چکے مشہور و معروف اداکار تھلاپتی وجئے اس انتخاب میں بہت اہم کردار نبھانے والے ہیں۔ ایسا اس لیے، کیونکہ ان کی پارٹی ’تملگا ویتری کژگم‘ (ٹی وی کے) نے جمعہ کو اعلان کر دیا کہ پارٹی نے آئندہ اسمبلی انتخاب 2026 میں تھلاپتی وجئے وزیر اعلیٰ امیدوار ہوں گے۔ اس اعلان سے یہ بھی صاف ہو گیا کہ ٹی وی کے ہر چھوٹی بڑی سیاسی پارٹی سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Published: undefined
پارٹی کی طرف سے وزیر اعلیٰ امیدوار بنائے جانے کے بعد اداکار سے سیاسی لیڈر بنے وجئے نے اپنا رد عمل بھی ظاہر کر دیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ان کی پارٹی کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سامنے ہو یا پیچھے، ٹی وی کے قطعی بی جے پی کے ساتھ نہیں چلے گی۔ وجئے نے تو بی جے پی کو اپنا دشمن قرار دے دیا ہے، اور کہا ہے کہ بی جے پی کسی دوسری ریاست میں اپنی پالیسیوں سے نقصان پہنچا سکتی ہے، لیکن تمل ناڈو میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
Published: undefined
تھلاپتی وجئے کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو میں سیاسی لڑائی اَنّا اور پیریار جیسے لیڈران کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے لڑنی ہوگی۔ ٹی وی کے کسی بھی حالت میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائے گی، اور نہ ہی ڈی ایم کے یا اے آئی اے ڈی ایم کے جیسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined