
فوٹو سوشل میڈیا
یوم جمہوریہ سے عین قبل پنجاب کے ہوشیار پورمیں پولیس نے کالعدم تنظیم ببرخالصہ انٹرنیشنل(بی کے آئی) سے منسلک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرکے ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس کارروائی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ بی کے آئی کے 4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے تقریباً 2.5 کلوگرام آر ڈی ایکس سے بھرا ایک آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) گورو یادو نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت دلجوت سنگھ، ہرمن سنگھ عرف ہیری عرف ہری، اجے عرف مہیرہ اور ارشدیپ سنگھ عرف ارش کنڈولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی ایس بی ایس نگر ضلع کے راہوں علاقے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کی ہیں۔
Published: undefined
ڈی جی پی گورو یادو نے بتایا کہ یہ دہشت گرد ماڈیول امریکہ میں قائم ببر خالصہ انٹرنیشنل ہینڈلروں کے ذریعہ آپریٹ کیا جارہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برآمد شدہ آئی ای ڈی کا استعمال آئندہ یوم جمہوریہ (26 جنوری) کی تقریبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے منصوبہ بند دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
Published: undefined
بی کے آئی کے ہینڈلر امریکہ میں بیٹھ کر ان دہشت گردوں کو ہدایات دے رہے تھے۔ انہیں پاکستان کی آئی ایس آئی کی طرف سے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا جا رہا تھا۔ یہ گینگ پنجاب میں امن و امان خراب کرنے اور ٹارگیٹیڈ حملے کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ پولیس فی الحال گرفتار سبھی دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات یکجا کی جارہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تمام ممکنہ کڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ آپریشن سےے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ہوشیار پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ ملک نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہوشیار پور پولیس اور سی آئی جالندھر کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے آر ڈی ایکس پر مبنی آئی ای ڈی اور دو پستول برآمد کئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined