قومی خبریں

جے این یو میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر ہنگامہ

جے این یو طلباء یونین کی سربراہ نے کہا کہ  اگر وہ ایک اسکرین بند کردیں گے تو ہم لاکھوں اسکرینیں کھول دیں گے، ایک ساتھ مل کر شیئر کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق  اب دہلی میں واقع  جواہر لال نہرو یونیورسٹی یعنی جے این یو کیمپس میں دستاویزی فلم کو لے کر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء نے منگل  یعنی 24 جنوری کو  بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کا اعلان کیا۔ تاہم اس اسکریننگ سے قبل طلبہ یونین کے دفتر میں بجلی کاٹ دی گئی ہے۔خبر کے مطابق پتھراؤ کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ اے بی وی پی اور بائیں بازو کے طلبہ کے درمیان پتھراؤ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی سربراہ  عائشی گھوش نے دعویٰ کیا  ہےکہ جے این یو انتظامیہ نے بجلی کاٹ دی تھی۔ بی بی سی کی 'انڈیا: دی مودی کویسچن (سوال) دستاویزی سیریز گجرات فسادات پر مبنی ہے جب نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔

Published: undefined

دستاویزی فلم کی اسکریننگ رات 9 بجے شروع ہونا تھی اور انتظامیہ کی جانب سے ناپسندیدگی کے باوجود طلباء نے اسے آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جے این یو انتظامیہ نے اسکریننگ کی اجازت نہیں دی۔ یہ بھی کہا کہ دستاویزی فلم کی اسکریننگ کے بعد تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم طلباء نے اصرار کیا کہ اسکریننگ سے یونیورسٹی کے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور نہ ہی اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوگی۔

Published: undefined

عائشی گھوش نے کہا، ’’ہم اسکریننگ کریں گے۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی نہیں ہے۔ یہ فلم سچائی کو ظاہر کرتی ہے اور وہ ڈرتے ہیں کہ سچ سامنے آجائے گا۔ آپ بجلی کو چھین سکتے ہیں، آپ ہماری آنکھیں، ہماری روح نہیں چھین سکتے، آپ اسکریننگ کو نہیں روک سکتے۔ ہم ہزار اسکرینوں پر دیکھیں گے۔ اگر پولیس اور بی جے پی میں ہمت ہے تو ہمیں روکیں۔

Published: undefined

طلبہ یونین کی سربراہ  نے کہا، ''اے بی وی پی مذمتی خط لکھ سکتا تھا، لیکن یہ کیمپس یونین کے حکم پر نہیں چلتا۔ ہمیں بی جے پی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اے بی وی پی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ انہیں شرم نہیں آتی، پہلوان دھرنے پر بیٹھے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "ہمارے پاس لیپ ٹاپ ہیں، وائی فائی وغیرہ کاٹ دیے گئے ہیں۔ ہم آج ہی یہ ڈاکومنٹری دیکھیں گے، کیو آر کوڈ تقسیم کریں گے۔ اگر وہ ایک اسکرین بند کردیں گے تو ہم لاکھوں اسکرینیں کھول دیں گے۔" ایک ساتھ مل کر شیئر کریں گے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی بی سی کی 'انڈیا: دی مودی کویسچن( سوال)' دستاویزی سیریز کے حوالے سے کافی تنازعہ چل رہا ہے۔ یہ سیریز ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے، لیکن اس کے لنکس یوٹیوب اور ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے دستاویزی فلم کے تمام یوٹیوب ویڈیوز اور ٹویٹر لنکس کو بلاک کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے اس دستاویزی فلم کو 'پروپیگنڈے کا حصہ' قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا  ہےکہ یہ نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس