قومی خبریں

تلنگانہ: زیر تعمیر زرعی ایتھنول پلانٹ کے خلاف کسانوں کا پرتشدد احتجاج

تلنگانہ کے نارائن پور ضلع کے ایک گاؤں میں اتوار کو ایک زیر تعمیر زرعی ایتھنول پلانٹ کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارائن پور ضلع کے ایک گاؤں میں اتوار کو ایک زیر تعمیر زرعی ایتھنول پلانٹ کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ پولیس نے ہجوم پر لاٹھی چارج کیا جو پلانٹ تک مشینری کی نقل و حمل کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

Published: undefined

مریکال منڈل کے چتنور گاؤں میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے پلانٹ کے لیے مشینری لے جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔ پولیس نے مداخلت کرکے مظاہرین کو ہٹا دیا۔ جس سے دونوں پارٹیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

Published: undefined

پولیس کی کارروائی سے مشتعل گاؤں والوں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی اور پتھراؤ کیا۔ جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے گاؤں میں اضافی دستے بھیجے۔

خیال رہے کہ چتنور اور آس پاس کے دیہات کے کسان ایتھنول پلانٹ کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کے بعد کھیتوں کا پانی کارخانے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

Published: undefined

چتنور، اخلاص پور اور جنارام گاؤں کے رہائشیوں کو بھی ڈر ہے کہ جورالا آرگینک فارمس اینڈ ایگرو انڈسٹریز لمیٹڈ کے ایتھنول پلانٹ سے علاقے میں آلودگی پھیلے گی۔ تاہم، 14 تنظیموں کی مخالفت کے باوجود، پلانٹ کی تعمیر اس سال کے اوائل میں شروع کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined