قومی خبریں

تلنگانہ: کے سی آر کی بیٹی کویتا جلد ہی اپنی نئی پارٹی کا کریں گی اعلان

بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) میں ٹوٹ کے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کے کویتا نے کہا کہ بی آر ایس کے کئی لیڈران ان کی مجوزہ پارٹی میں شامل ہونے کے متعلق اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا / ویڈیو گریب</p></div>

کے کویتا / ویڈیو گریب

 

جنوبی ہندوستان کی سیاست میں جلد ہی ایک اور نئی سیاسی پارٹی منظر عام پر آنے جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا آئندہ 3 ماہ کے اندر نئی سیاسی پارٹی بنانے جا رہی ہے۔ ’تلنگانہ جاگرتی‘ کی سربراہ کے کویتا نے جمعرات (19 فروری) کو رواں سال مئی میں اپنی مجوزہ سیاسی پارٹی لانچ کرنے کا اشارہ دیا۔

Published: undefined

حیدرآباد میں نامہ نگاروں کے ساتھ ایک غیر رسمی گفتگو کے درمیان کویتا نے کہا کہ پارٹی تلنگانہ اور ریاست کے مفادات سے وابستہ ہوگی اور اس کا نام ریاست کی نمائندگی کرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی پارٹی اس وقت ریاست میں اہم اپوزیشن ہے۔ نئی پارٹی کے ابتدائی انتخابی مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ان کی پارٹی ضلع پریشد ٹیروٹیریل کونسٹیٹیوئنسی (زیڈ پی ٹی سی) انتخاب لڑے گی۔ جب بھی یہ انتخاب کرائے جائیں گی ان کی پارٹی اس میں شامل ہوگی، ساتھ ہی کسی دوسری پارٹی کے ساتھ مل کر انتخاب میں حصہ لے گی۔

Published: undefined

کے کویتا کے مطابق مجوزہ پارٹی کو حیدرآباد میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخاب کے لیے انتخابی نشان مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ریاستِ تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔ بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) میں ٹوٹ کے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے کئی لیڈران ان کی مجوزہ پارٹی میں شامل ہونے کے متعلق اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کے کویتا کا تعلق تلنگانہ سیاست سے وابستہ ایک بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔ حالانکہ کویتا کو گزشتہ سال ستمبر میں بی آر ایس سے معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے اپنے چچیرے بھائی اور پارٹی لیڈر ٹی ہریش راؤ اور جے سنتوش کمار پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے بی آر ایس دور حکومت کے ’کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ‘ کے حوالے سے ان کے والد اور پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی شبیہ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پارٹی سے معطل کیے جانے کے بعد سے کویتا ’تلنگانہ جاگرتی‘ نامی ثقافتی تنظیم کے بینر تلے سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ وہ فی الحال ’تلنگانہ جاگرتی‘ کی سربراہ ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کا سیاسی پلیٹ فارم ریاست میں اگلا اسمبلی انتخاب لڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined