قومی خبریں

تلنگانہ: اردو صحافیوں کی مالی اعانت کا مطالبہ، وزیر اعلیٰ کو مکتوب پیش

عزیز پاشاہ نے کہا کہ اردو صحافیوں کے غیر معمولی قومی مفاد میں کیے گئے کام کو پیش نظر رکھتے ہوئے عاجلانہ طور پر امداد جاری کی جائے، تاکہ عیدالفطر کے موقع پر ان کے چہروں پر بھی مسکراہٹ دکھائی دے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: سابق رکن راجیہ سبھا سی پی آئی و صدر آل انڈیا تنظیم انصاف عزیز پاشاہ نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو کے مسلمہ و غیر مسلمہ صحافیوں کے لئے خصوصی مالی اعانت دینے کامطالبہ کیا اور کہا کہ اردو کے ہر صحافی کو 15000 روپئے موجودہ لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر جاری کیے جائیں۔

Published: 17 May 2020, 3:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون اور کورونا وائرس کی وبا کے سبب لیبر طبقہ کے ساتھ ساتھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش طبقات معاشی پسماندہ طبقات ہر طرح کے بحران کا شکار ہیں اور گزشتہ دو ماہ میں ان کے حالات قابل رحم ہوگئے ہیں۔ جس طرح دیگر شعبہ جات کے افراد کو ممکنہ سہارا دیئے جانے کی کوششیں قابل ستائش ہے وہیں اردوصحافیوں کے لئے امداد کی اجرائی موجودہ حالات میں ناگزیر ہے۔

Published: 17 May 2020, 3:40 PM IST

عزیز پاشاہ نے کہا کہ ایک جانب ریاست میں تمام طبقات کو امداد کے دعوے کیے جا رہے ہیں تو وہیں اردو صحافیوں کے غیر معمولی تعمیری مثبت قومی مفاد میں کیے گئے کام کو پیش نظر رکھتے ہوئے عاجلانہ طور پر امداد جاری کی جائے تاکہ عیدالفطر کے موقع پر ان کے چہروں پر بھی مسکراہٹ دکھائی دے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں طاہر رومانی، فرید ضیائی، سید علی الدین احمد اور حمید الدین محمود نے بھی کہا کہ سخت آزمائشی حالات میں اپنی زندگیوں کو جوکھم میں ڈالتے ہوئے اردو صحافی کورونا کی جنگ میں دیگر صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کئی چیلنجس کا ان کو سامنا ہے۔

Published: 17 May 2020, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 May 2020, 3:40 PM IST