آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگزار صدر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو حکمراں جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار قابض لوگ بابا صاحب کے آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کے خلاف ہوشیار رہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی نے ہمیشہ اپنے آباؤ اجداد کا احترام کیا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے اپنے آباؤ اجداد کے نظریات کی بنیاد پر سماج کو آگے بڑھانے کا کام کیا، جب کہ آج بی جے پی کے لوگ سماج میں نفرت بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر ملک کو کمزور کرنے والے کاموں میں مصروف ہونے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے استحصال زدہ، محروم، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلتوں اور قبائلیوں کو 16 فیصد ریزرویشن سے محروم رکھا، ہم لوگوں نے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کر کے سب کے ساتھ انصاف کیا اور ریزرویشن کو بڑھا کر 65 فیصد کر دیا، لیکن عظیم اتحاد کی حکومت بدلتے ہی ڈبل انجن حکومت نے ریزرویشن کو لٹکانے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں غریبوں، استحصال زدہ لوگوں، ریہڑی پٹری والوں اور سبزی فروشوں کے گھروں اور دکانوں کو اُجاڑا جا رہا ہے۔ بہار میں شراب بندی مہم کو ناکام قرار دیتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ حکومتی سطح پر مافیا کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined