قومی خبریں

’’چھوٹی چھوٹی باتوں پر ’سلیبرٹی‘ کو مبارکباد دینے والے مودی-نتیش کسانوں کی موت پر خاموش کیوں؟‘‘

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پی ایم مودی اور سی ایم نتیش کمار پر تلخ حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوئٹ کر سلیبرٹی کو مبارکباد دینے والے مودی-نتیش کسانوں کی موت پر خاموش کیوں ہیں؟‘‘

tتیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
tتیجسوی یادو، تصویر یو این آئی 

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’بہار کے کسان پنجاب اور ہریانہ جا کر مزدور بن گئے۔‘‘ انھوں نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کی اگر مخالفت نہیں کی گئی تو یہاں کے کسان بھکاری بن جائیں گے۔ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آخر ملک میں سب سے کم آمدنی بہار کے کسانوں کی ہی کیوں ہے؟

Published: undefined

پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے بہار کے کسانوں کو ’کسان تحریک‘ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے کسانوں کی ملک میں سب سے کم آمدنی ہے، اور اس کے خلاف آواز بلند کی جانی چاہیے۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ’’آمدنی کے معاملے میں بہار کے کسان نچلے پائیدان پر پہنچ گئے ہیں۔ پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں بھی یہاں سے کسانوں کی آمدنی زیادہ ہے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ مہاراشٹر، پنجاب اور ہریانہ میں جو مزدوری کر رہے ہیں، وہ بہار کے کسان ہیں۔ آخر کسان مزدور کیوں بنے ہیں؟ اگر اس کی مخالفت نہیں کریں گے اور سڑکوں پر نہیں جائیں گے تو بہار کے کسان بھکاری ہو جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کی تحریک کے بارے میں کئی غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کسانوں کو گالی تک دی جا رہی ہے۔ تیجسوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار میں دھان اور گیہوں کی خرید کا بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہار میں پہلے ہی منڈی ختم کر دی گئی، آخر اس کا کسے فائدہ ہوا۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران تیجسوی یادو نے پی ایم نریندر مودی اور سی ایم نتیش کمار پر تلخ ترین حملہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوئٹ کر سلیبرٹی کو مبارکباد دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کسانوں کی موت پر خاموش کیوں ہیں؟‘‘ تیجسوی یادو نے کسان لیڈر چودھری چرن سنگھ کی جینتی کے موقع پر کہا کہ ’’گاندھی میدان میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے نیچے کھڑے ہو کر ہم نے کسانوں کی تحریک میں ساتھ دینے کا عزم لیا تھا اور ہم اس عزم پر آج بھی قائم ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کسانوں کے مطالبات جب تک پورے نہیں ہوں گے، آر جے ڈی کسانوں کی تحریک کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined