قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے رتلام میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا تعزیہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

تعزیے میں کرنٹ پھیلنے کے باعث 12 سے زائد لوگ جھلس گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر رتلام میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ تاہم راستے میں ہی 3 افراد دم توڑ گئے، جبکہ 9 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش کے رتلام میں محرم کے جلوس کے دوران تعزیہ ہائی ٹینشن لائن کی زدمیں آ گیا، جس کے باعث 3 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ جبکہ اس حادثے میں تقریباً 9 لوگ جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ رتلام ضلع کے جاورا-پپلوڈا علاقے کے تحت آنے والے ہتنارا گاؤں کا ہے۔ جمعرات کی رات یہاں محرم کے تعزیہ جلوس کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ جلوس پنچمکھی مہادیو مندر اور مسجد کے درمیان سے گزر رہا تھا، اسی دوران وہ 11 کے وی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا۔

Published: undefined

فالٹ ہوتے ہی پورے تعزیے میں کرنٹ پھیل گیا، جس کے باعث تعزیہ اٹھانے والے 12 سے زائد لوگ جھلس گئے۔ تمام زخمیوں کو پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے فوری طور پر رتلام میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ تاہم راستے میں ہی 3 افراد دم توڑ گئے، جبکہ 9 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تعزیے میں لوہے کی راڈ ہونے کی وجہ سے کرنٹ تیزی سے پھیلا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کیا۔ حادثے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ اور صدمے کا ماحول ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Published: undefined

انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کی حالت اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے افراد  کی شناخت رشید خان، سڈو خان اور ارباز خان کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات تقریباً 11:15 بجے حادثے کے وقت آس پاس لوگوں کی بھاری بھیڑ تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار نے بتایا کہ ’’اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘ رتلام میڈیکل کالج کے ڈاکٹر رویندر سولنکی نے بتایا کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 3 افراد کی پہلے ہی موت ہو چکی تھی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined