قومی خبریں

تمل ناڈو: تھلاپتی وجئے نے گورنر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ کیا پیش، حلف برداری کل صبح

وجئے نے گورنر راجندر وشوناتھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت والا خط پیش کیا۔ وجئے کی پارٹی ٹی وی کے تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں 108 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے تھلاپتی وجئے</p></div>

تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے تھلاپتی وجئے

 

تصویر: سوشل میڈیا

تمل ناڈو اسمبلی انتخاب کے نتائج سے پُرجوش ’تملگا ویتری کژگم‘ (ٹی وی کے) کے لیڈران و کارکنان اب حکومت سازی کی تیاریوں کا مزہ لے رہے ہیں۔ پارٹی چیف تھلاپتی وجئے نے تو گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ بھی پیش کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وجئے نے بدھ کے روز لوک بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی، اور اس کے بعد وہ گنڈی واقع راج بھون (گورنر ہاؤس) میں بھی گورنر سے ملے۔ گورنر ہاؤس میں ہی وجئے نے رسمی طور سے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق وجئے کے ساتھ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ ان میں این آنند، آدھو ارجن، سینگوٹین اور ارون راج شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 7 مئی کی صبح 10 بجے سے 11.15 بجے کے درمیان حلف برداری کی تقریب منعقد ہو سکتی ہے۔ حالانکہ وجئے کی پارٹی کے پاس حکومت سازی کے لیے ضروری 118 اراکین اسمبلی کی تعداد موجود نہیں ہے۔ ٹی وی کے کو 108 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے، یعنی انھیں کم از کم 10 باہری اراکین اسمبلی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانگریس نے ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کر نصف مشکل ختم کر دی ہے۔ کانگریس کے پاس 5 اراکین اسمبلی ہیں، یعنی ٹی وی کے کو اب صرف 5 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے۔ بایاں محاذ پارٹیوں اور وی سی کے سے وجئے کے نمائندے بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر ان پارٹیوں کا ساتھ مل گیا تو پھر حکومت سازی میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 234 رکنی تمل ناڈو اسمبلی کے انتخاب میں ٹی وی کے نے جہاں 108 سیٹیں حاصل کی ہیں، وہیں ڈی ایم کو 59 سیٹیں ملی ہیں۔ اے ڈی ایم کے تیسرے نمبر کی پارٹی رہی، جسے 47 سیٹیں حاصل ہوئیں۔ دیگر پارٹیوں میں کانگریس کو 5 اور پی ایم کے کو 4 سیٹیں ملی ہیں۔ آئی یو ایم ایل، سی پی آئی، وی سی کے اور سی پی آئی ایم کے حصے میں 2-2 سیٹیں آئی ہیں۔ علاوہ ازیں بی جے پی، ڈی ایم ڈی کے اور اے ایم ایم کے کو 1-1 سیٹیں ملی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined