قومی خبریں

اسٹالن کو دوسری بار ڈی ایم کے کا صدر منتخب کیا گیا

ڈی ایم کے کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم کے اسٹالن کو دوسری بار پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ مروگن کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور ٹی آر بالو کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ایم کے اسٹالن، تصویر یو این آئی
ایم کے اسٹالن، تصویر یو این آئی 

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو اتوار کے روز دوسری بار دراوڈا منیترا کزگھم (ڈی ایم کے) کا صدر منتخب کیا گیا۔ ڈی ایم کے کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم کے اسٹالن کو دوسری بار پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ وزیر زراعت دورائی مروگن کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

Published: undefined

کونسل میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے پارٹی ایم پی کنی موژی کو ترقی دے کر پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوآپریٹیو کے وزیر آئی پیریاسامی، اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے پونموڈی، سابق مرکزی وزیر اے راجہ اور ایم پی انتھیور سیلوراج کو بھی ترقی دی گئی ہے۔ سابق وزیر سبولکشمی جگدیسن نے حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ کنی موژی کو ڈپٹی سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات