قومی خبریں

تمل ناڈو: دردناک سڑک حادثہ میں 20 افراد ہلاک، تقریباً 2 درجن زخمی

روڈ ویز بس اور لاری کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس مسافروں کو اپنی دفاع کا ذرا بھی موقع نہیں ملا۔ بچاؤ ٹیم بس کو گیس کٹر کے ذریعہ کاٹ کر بڑی مشکل سے مہلوکین کی لاشیں باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تمل ناڈو کے تروپور ضلع واقع اویناشی شہر کے پاس جمعرات کی صبح روڈویز بس اور لاری کے درمیان ٹکر میں 20 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں 14 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اندوہناک حادثہ میں کم و بیش دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد راحت اور بچاؤ کام فوری طور پر شروع ہو گیا اور پولس کی ٹیم بھی جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچ گئی ہے۔ پولس نے ہلاک شدگان میں پانچ خواتین کے شامل ہونے کی تصدیق کر دی ہے لیکن مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والی خواتین کی تعداد 6 ہے۔ اس درمیان زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پولس نے اس پورے واقعہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ’كےایس آر ٹی سی‘ (کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی ایک وولوو بس سلیم سے تریوندرم جا رہی تھی۔ اس دوران 6 لین والے قوی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری اچھل کر بس کے سامنے آ گئی اور اس کے اندر جا گھسی۔یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کسی بھی بس مسافر کو اپنی دفاع کا موقع تک نہیں ملا۔

Published: undefined

پولس کا کہنا ہے کہ لاری پر ٹائلس لدے ہوئے تھے جس کی وجہ سے حادثے نے اتنی خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس حادثے میں وولوو بس کے پرخچے اڑ گئے اور جو آگ لگی، اس پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو گیا۔ راحت اور بچاؤ اہلکاروں کو آگ بجھانے اور زخمیوں کو باہر نکالنے میں سخت محنت کرنی پڑی۔بچاؤ ٹیم کو بس میں سے ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں كو باہر نکالنے کے لئے گیس کٹر کا استعمال کرنا پڑا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ کے وقت بس میں 48 مسافر سوار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined