قومی خبریں

تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: وجے 2 سیٹوں سے لڑیں گے انتخاب، ’ٹی وی کے‘ نے تمام سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا کیا اعلان

وجے نے اعلان کیا کہ اگر ’ٹی وی کے‘ کی حکومت بنی تو 29 سال سے زائد عمر کے ان نوجوانوں کو ہر ماہ 4000 روپے دیے جائیں گے جنہیں اب تک ملازمت نہیں ملی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وجے، ویڈیو گریب</p></div>

وجے، ویڈیو گریب

 

تمل ناڈو میں 2026 کے اسمبلی انتخاب سے قبل ’تملگا ویٹری کزگم‘ (ٹی وی کے) کے سربراہ تھلاپتی وجے نے اتوار کو اپنی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے 234 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار سے سیاستداں بنے وجے خود 2 سیٹوں سے انتخاب لڑیں گے، وہ تریچی ایسٹ اور چنئی کے پرمبور سے میدان میں اتریں گے۔ دونوں سیٹوں پر ان کا نام سی جوزف وجے کے طور پر درج ہے، یہ پہلی بار ہے جب وہ براہ راست انتخابی میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی کے جنرل سکریٹری این. آنند ٹی۔ نگر سے، خزانچی وینکٹ رمنن مائلہ پور سے اور آدھو ارجن ولّیواکم سے انتخاب لڑیں گے۔ اس کے علاوہ گوبی چیٹی پالیم سے کے. سینگوٹّیان، تروچینگور سے کے. جی. ارجن راج، تروپرن کنڈم سے سی. ٹی. آر. نرمل کمار، تھاؤزینڈ لائٹس سے جے. سی. ڈی. پربھاکر، کولاتھور سے وی. ایس. بابو اور آر. کے. نگر سے ڈاکٹر ماریہ ولسن کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ساتھ وجے نے نوجوانوں کے لیے کئی بڑے وعدے بھی کیے۔ پارٹی نے اعلان کیا کہ اگر ’ٹی وی کے‘ کی حکومت بنی تو 29 سال سے زائد عمر کے ان نوجوانوں کو ہر ماہ 4000 روپے دیے جائیں گے جنہیں اب تک ملازمت نہیں ملی ہے۔ ڈپلومہ ہولڈرز کو ہر ماہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ’تامل ایمپلائمنٹ کریڈٹ سسٹم‘ کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت جو نجی کمپنیاں اپنے 75 فیصد ملازمین تمل ناڈو کے مقامی لوگوں میں سے رکھیں گی، انہیں ایس جی ایس ٹی میں 2.5 فیصد اور بجلی کے بل میں 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔

Published: undefined

امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے وجے جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا ہے جو عوام کی بات سنیں گے اور ان کے مسائل کا حل نکالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح میں نے اپنا فلمی کیریئر چھوڑ کر عوام کی خاطر سیاست میں قدم رکھا، اسی طرح یہ امیدوار بھی عوام کے لیے وقف ہیں۔ وجے نے لوگوں سے ایک موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار ان سے الگ نہیں ہیں اور وہ خود بھی الگ نہیں ہیں، سب ایک ہی مقصد کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تامل ناڈو کی سیاست میں یہ ایک بڑا لمحہ تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ ایک بڑے فلم اسٹار کا اس طرح براہ راست انتخابی میدان میں اترنا اور پوری ریاست میں امیدوار کھڑے کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ’ٹی وی کے‘ اس الیکشن کو پوری سنجیدگی سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined