نئی دہلی: اتر پردیش میں ٹیچروں کی بھرتی گھپلے کے سلسلے میں مسلسل حملہ کر رہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کو کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ ’زیر وٹالرینس‘ کی بات کرنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں بدعنوانی کرنے والی بڑی مچھلیوں کو خوب ’ٹالریٹ‘ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’محکمہ تعلیم میں اتنے بڑے بڑے فرضی واڑے ہورہے ہیں تو کیا محکمے کے وزیر کی اطلاع میں یہ نہیں تھا۔کیا وز یراعلی کےدفتر کو اس کی بھنک بھی نہیں لگی۔ حیرانی کی بات ہے کہ زیرو ٹالرینس کی بات کرنے والے بڑی مچھلیوں کی بدعنوانی کو خوب ٹالریٹ کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبررساں چینل کی بائٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اصلی‘ انامیکا شکلا کو روزگار مل گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور خبر پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا ہے ’انامیکا کے بعد اب پریتی نام سے دو جگہ نوکری ‘اصلی پریتی بے روزگار۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined