قومی خبریں

رام مندر کے نزدیک مسجد تعمیر ہوئی تو ہندو ہو جائیں گے مشتعل: اوما بھارتی

مرکزی وزیر اوما بھارتی نے رام مندر کے اندرونی احاطہ میں ہی نہیں بلکہ باہری احاطہ میں بھی مسجد تعمیر کی باتوں سے گریز کرنے کے لیے کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ہندو طبقہ مشتعل ہو جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا مرکزی وزیر اوما بھارتی

مودی کابینہ میں وزیر اوما بھارتی نے بابری مسجد کے تعلق سے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر رام مندر کے آس پاس کسی مسجد کی تعمیر ہوئی تو اس سے ہندوؤں کے جذبات بھڑک سکتے ہیں اور وہ اس عمل سے مشتعل ہو جائیں گے۔ یہ بات انھوں نے 4 نومبر کو پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

Published: 05 Nov 2018, 10:09 PM IST

بات چیت کے دوران اوما بھارتی نے کہا کہ دنیا میں ہندو سب سے زیادہ صبر اور برداشت کرنے والے ہیں، لیکن ایودھیا میں رام مندر کے احاطہ میں مسجد تعمیر کی بات ہوئی تو یہ کبھی قابل برداشت نہیں ہوگا اور یہ بات ہندوؤں کو مشتعل کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے سبھی سیاستدانوں سے اپیل کی کہ وہ بھگوان رام کی پیدائش کی جگہ کے باہری دائرے میں بھی کسی مسجد تعمیر کی بات نہ کریں اور ہندوؤں کو مشتعل کرنے سے بچیں۔

اوما بھارتی نے ایودھیا معاملہ کو عقیدت کا نہیں بلکہ زمین کا تنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کا حل عدالت کے باہر ہی نکالا جانا چاہیے۔ اس کے لیے انھوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی لیڈر مایاوتی اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی سمیت سبھی سیاسی لیڈروں سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل بھی کی۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ’’ہمیں اس ایشو پر سبھی سیاسی پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ میں راہل گاندھی سمیت سبھی لیڈروں کو مدعو کرتی ہوں کہ وہ میرےس اتھ رام مندر کی سنگ بنیاد کے لیے آئیں۔‘‘

Published: 05 Nov 2018, 10:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Nov 2018, 10:09 PM IST