قومی خبریں

تہوّر رانا کی عدالتی حراست میں 13 اگست تک توسیع، این آئی اے نے داخل کی ضمنی چارج شیٹ

ممبئی 26/11 حملے کے ملزم تہوّر رانا کی عدالتی حراست 13 اگست تک بڑھا دی گئی۔ این آئی اے نے ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔ رانا نے ممبئی حملوں میں اپنی موجودگی اور کردار کا اعتراف کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم تہور حسین رانا کی عدالتی حراست کو 13 اگست تک بڑھا دیا۔ یہ فیصلہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے رانا کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کیے جانے کے بعد آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اس نئی چارج شیٹ میں رانا کا گرفتاری میمو، ضبطی کی تفصیلات اور دیگر اہم شواہد شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رانا کے خلاف ابتدائی چارج شیٹ سال 2012 میں داخل کی گئی تھی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، اس ہفتے کے آغاز میں، رانا نے ممبئی کرائم برانچ کے سامنے کچھ اہم انکشافات کیے تھے۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی فوج کا قابلِ اعتماد ایجنٹ تھا اور 2008 کے حملوں کے دوران وہ ممبئی میں موجود تھا۔

قبل ازیں، 4 جولائی کو دہلی کی عدالت نے رانا کی عدالتی حراست 9 جولائی تک بڑھائی تھی، تاہم اب جب کہ این آئی اے نے نئی چارج شیٹ داخل کر دی ہے، عدالت نے حراست کی مدت کو مزید بڑھاتے ہوئے 13 اگست تک توسیع دے دی۔

Published: undefined

عدالتی کارروائی کے دوران رانا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی جج چندرجیت سنگھ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رانا کے وکیل نے عدالت میں اس کی بگڑتی ہوئی صحت کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر عدالت نے تہاڑ جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ 9 جون تک رانا کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ تہوّر رانا کو حال ہی میں امریکہ سے ہندوستان لایا گیا ہے۔ اسے امریکہ سے بھارت لانے کا عمل اس وقت مکمل ہوا جب امریکی سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو اس کی جانب سے دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی۔ بعد ازاں 10 اپریل کو رانا کو بھارت کے حوالے کیا گیا۔

Published: undefined

این آئی اے کو شبہ ہے کہ رانا نے 26/11 حملوں کے کلیدی منصوبہ ساز اور شریک ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کو کئی اہم ہدایات فراہم کی تھیں، جن میں مختلف مقامات کی معلومات، نقشے اور دیگر حساس تفصیلات شامل تھیں۔ یہی معلومات مبینہ طور پر ممبئی میں حملوں کے اہداف کی شناخت کے لیے استعمال کی گئیں۔

2008 میں ہوئے ان مہلک حملوں میں ممبئی کے ہوٹل تاج، چترپتی شیواجی ٹرمینس، لیوپولڈ کیفے، نریمان ہاؤس اور اوبرائے ہوٹل سمیت کئی اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں 166 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined