قومی خبریں

تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کی جائے: اعلی حضرت ٹرسٹ

رضا خان نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے بغیر کسی سیکوریٹی اور طبی احتیاط کے یہ کانفرنس منعقد کی جبکہ اس مرض کو پہلے ہی وبا قرار دیا گیا تھا اس طرح انہوں نے ملک اور دیگر کو بھی سخت مشکل حالات میں ڈال دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: اعلی حضرت ٹرسٹ نے مطالبہ کیا کہ مرکز کو چاہیے کہ وہ تبلیغی جماعت پر فوری پابندی عائد کرے اور اس کے منتظمین کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے بغیر کسی سیکوریٹی اور طبی احتیاط کے کورونا وائرس کے اہم وقت میں یہ کانفرنس منعقد کی۔

Published: undefined

ٹرسٹ کے صدر معتصم رضا خان نے اس خصوص میں وزیراعظم کے دفتر کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کورونا وائرس کے درد سے پوری دنیا چیخ رہی ہے اور اپنے چہیتے افراد سے محرومی پر غم سے دو چار ہے، ہم بلاتفریق کسی مذہب یا سماجی گروپ سے اس طرح کا غیرذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ذمہ دار منتظمین نے بغیر کسی سیکوریٹی اور طبی احتیاط کے یہ کانفرنس منعقد کی جبکہ اس مرض کو پہلے ہی وبا قرار دیا گیا تھا اس طرح انہوں نے ملک اور دیگر کو بھی سخت مشکل حالات میں ڈال دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا اثر واضح نظر آیا کیونکہ تقریباً 8000 افراد نے اس اجتماع میں شرکت کی جن میں سے تقریباً 1500 افراد کا تعلق صرف تمل ناڈو سے ہے۔ ان میں 900 مذہبی مبلغین ہیں۔ اس اجتماع کے بعد 600 افراد دہلی میں ہی رہے اور دہلی، یوپی، رانچی کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بغلگیر ہوئے۔

Published: undefined

ان میں سے بیشتر کی حالت بہتر نہیں تھی اور انہوں نے یہ بات حکومت کو نہیں بتائی۔ اس طرح تمام کی جان کو خطرہ میں ڈال دیا گیا۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی جانچ کروائے کیونکہ ان افراد نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے افراد کی جان کو بھی خطرہ میں ڈال دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined