قومی خبریں

سید عدنان اشرف ایم سی ڈی انتخاب کے لئے کانگریس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر

عدنان اشرف کی وجہ سے کانگریس کا شعبہ اقلیت سرخیوں میں رہتا ہے اور اس کی کارکردگی اور سرگرمیوں سے لوگ واقف ہوتے ہیں اور اس سے منسلک ہو رہے ہیں۔

عدنان اشرف، تصویر یو این آئی
عدنان اشرف، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے معروف کانگریسی لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے میڈیا کے کام کو دیکھنے والے سید عدنان اشرف کو دہلی میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخاب کے لئے میڈیا کوآرڈی نیٹر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

سابق رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار کے دستخط سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) 2022 کے انتخاب کے لئے میڈیا کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ انل بھاردواج چیرمین میڈیا کمیٹی ایم سی ڈی الیکشن کے ساتھ تال میل پیدا کرکے اپنے کام کو انجام دیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سید عدنان اشرف آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کی کارکردگی اور اس کے چیرمین رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی کی سرگرمیوں کو میڈیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عدنان اشرف کی وجہ سے کانگریس کا شعبہ اقلیت سرخیوں میں رہتا ہے اور اس کی کارکردگی اور سرگرمیوں سے لوگ واقف ہوتے ہیں اور اس سے منسلک ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined