قومی خبریں

یوپی: آئندہ ہفتے ہوگی یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری، بی جے پی عظیم الشان تقریب کی تیاریوں میں مصروف

حلف برداری تقریب کے لیے پارٹی مہمانوں کی ایک فہرست تیار کر رہی ہے، مہمانان میں مختلف سرکاری منصوبوں کے مستفیدین شامل ہوں گے جنھیں ’لابھارتھی‘ کہا جاتا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر
یوگی آدتیہ ناتھ / تصویر ٹوئٹر 

اتر پردیش انتخاب میں ایک بار پھر اکثریت ملنے کے بعد بی جے پی یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب کو عظیم الشان بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بحث گرم ہے کہ یوگی آئندہ ہفتے ایکانا اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان تقریب میں وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے اور اس تقریب میں کئی وی آئی پی سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو مدعو کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

آفیشیل ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے پارٹی مہمانوں کی ایک فہرست تیار کر رہی ہے۔ تقریب کے مہمانوں میں مختلف سرکاری منصوبوں سے فائدہ اٹھانے والے افراد بھی شامل ہوں گے جنھیں ’لابھارتھی‘ (مستفیدین) کہا جاتا ہے۔ انھوں نے ہی بی جے پی کو اقتدار میں واپس لانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔

Published: undefined

اسٹیڈیم میں تقریباً 200 وی وی آئی پی مہمانوں کے لیے بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، امت شاہ و دیگر سمیت بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن سمیت کئی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے پارٹی افسران نے بتایا کہ تقریب کا انداز اور اس کی عظمت قابل دید ہوگی۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے اتر پردیش کی 403 رکنی اسمبلی میں 255 سیٹیں جیت کر لگاتار دوسری بار اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined