قومی خبریں

کسان تحریک کے درمیان وزارت زراعت کی ویب سائٹ سے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ غائب!

سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کا ویب سائٹ سے غائب ہونا اس لیے بھی تشویش کا باعث ہے کہ کسانوں کے مطالبات میں اس کی شفارشات پر عمل در آمد کیا جانا بھی شامل ہے۔

کسان، تصویر یو این آئی
کسان، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں کے کسان جہاں ایک بار پھر اپنے مطالبات کے لیے ’دہلی چلو مارچ‘ کے تحت دہلی پہنچنے کے لیے بضد ہیں، تو وہیں یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ مرکزی وزارت زراعت کی ویب سائٹ سے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ غائب ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کا ویب سائٹ سے غائب ہونا تشویش کا باعث اس لیے ہے کیونکہ کسانوں کے مطالبات میں اس کی شفارشات پر عمل در آمد کیا جانا بھی شامل ہے۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کے تمام حصے وزارت کی ویب سائٹ پر موجود تھے، لیکن یہ اب غائب ہیں۔ واضح رہے کہ سوامی ناتھن نے یہ رپورٹ ’نیشنل کمیشن آن فارمرس‘ کے چیئرمین کے عہدے پر رہتے ہوئے تیار کی تھی۔ وزارت زراعت کی ویب سائٹ سے سوامی ناتھن کی رپورٹ غائب ہونے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کسانوں نے ایم ایس پی پر قانون سمیت اپنے تمام مطالبات کے لیے مودی حکومت کے خلاف دوبارہ مضبوطی سے آواز اٹھائی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ان کی فصلوں کی قیمت مقرر کی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ منموہن سنگھ کی قیادت میں جب یو پی اے حکومت بنی تھی تو نومبر 2004 میں ایم ایس سوامی ناتھن کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس کمیٹی کو ’نیشنل کمیشن آن فارمرس‘ کا نام دیا گیا، لیکن یہ سوامی ناتھن کمیشن کے نام سے مشہور ہوئی۔ ایم ایس سوامی ناتھن نے کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور زراعت میں پیداوار کو بڑھانے کے لیے کئی سفارشات پیش کی تھیں۔ دسمبر 2004 سے اکتوبر 2006 کے درمیان کمیشن نے 6 رپورٹیں تیار کی تھیں۔ کمیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے جو سفارشات پیش کی تھیں ان میں ایم ایس پی کے حوالے سے بھی سفارش کی گئی تھی۔  سوامی ناتھن کا 28 ستمبر 2023 کو 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا اور حال ہی میں مرکزی حکومت نے انہیں بھارت رتن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ