قومی خبریں

سبرامنیم سوامی رام سیتو معاملہ میں تین ماہ بعد عدالت کے سامنے آئیں: سپریم کورٹ

سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے رام سیتو کو قدیم تاریخی یادگار قرار دینے سے متعلق عرضی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی کو تین ماہ بعد دوبارہ اس کے سامنے معاملہ اٹھانے کو کہا ہے۔ سوامی نے جمعرات کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

Published: 23 Jan 2020, 5:45 PM IST

سبرامنیم سوامی کی درخواست پر عدالتِ اعظمی نے مرکزی حکومت سے حلف نامہ دائر کر کے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا اور سوامی کو تین ماہ بعد اپیل کرنے کی ہدایت دی۔ سوامی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دینے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

Published: 23 Jan 2020, 5:45 PM IST

سوامی نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے لیکن برسوں بعد بھی حکومت نے اس کا جواب نہیں دیا۔ سوامی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ رام سیتو لاکھوں ہندوؤں کے عقیدے سے منسلک ہے۔ اسے نہ توڑا جائے اور اسے قومی اثاثہ قرار دیا جائے۔

Published: 23 Jan 2020, 5:45 PM IST

واضح رہے کہ سنہ 2008 میں اس وقت کی ترقی پسند اتحاد حکومت نے اس معاملے میں حلف نامہ داخل کر کے رام سیتو کو تو ڑ کر سیتو سمندرم پروجیکٹ پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھگوان رام کے وجود کے تعلق سے کوئی پختہ ثبوت دستیاب نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ رامائن محض افسانوی کہانی ہے ۔ یو پی اے حکومت کے اس حلف نامے پر کافی ہنگامہ ہوا تھا جس کے بعد آناً فاناً میں حکومت نے اپنا وہ حلف نامہ کورٹ سے واپس لے لیا تھا۔

Published: 23 Jan 2020, 5:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jan 2020, 5:45 PM IST