قومی خبریں

رائے بریلی میں سوامی پرساد موریہ پر حملہ، نوجوان نے مالا پہنا کر پیچھے سے مارا طمانچہ

سوامی پرساد موریہ نے حملہ کے لیے ریاست کی یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی موجودگی میں حملہ ہونا قانونی نظام کے تباہ ہونے کا اشارہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوامی پرساد موریہ پر پیچھے سے حملہ کرتا نوجوان۔ ویڈیو گریب</p></div>

سوامی پرساد موریہ پر پیچھے سے حملہ کرتا نوجوان۔ ویڈیو گریب

 

آر ایس ایس پی کے قومی صدر سوامی پرساد موریہ پر حملہ ہوا ہے۔ رائے بریلی میں کارکنوں کے ذریعہ ان کا استقبال کیا جا رہا تھا تبھی دو نوجوانوں نے مالا پہناتے ہوئے پیچھے سے ان پر طمانچہ جڑ دیا۔ طمانچہ موریہ کو لگتے ہوئے پارٹی کارکن کو لگا۔ ناراض کارکنوں نے دونوں نوجوانوں کو پکڑا اور ان کی پٹائی شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مارپیٹ میں انسپکٹر اجے رائے کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

دراصل فتح پور جاتے وقت رائے بریلی میں سوامی پرساد موریہ رکے تھے۔ تبھی میلیریا تھانہ علاقے کے سارس چوراہے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بھیڑ کے درمیان گھس کر موریہ پر حملہ کا موقع تلاش کرتا ہے۔ باڈی گارڈ کی نظر سے بچ کر موقع مل جانے پر ان کے سر پر طمانچہ مارتا ہے۔ حملہ کرنے کے فوراً بعد نوجوان موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے لیکن کارکن اسے پکڑ لیتے ہیں اور سبق سکھاتے ہیں۔

Published: undefined

سوامی پرساد موریہ کو حملے میں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ہے، وہ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ نوجوان نے انہیں پیچھے سے مارا تھا جو انہیں ہلکا سا لگا اور دوسرے کارکن کو لگ گیا۔ باڈی گارڈ اور کارکنان حملہ ہونے کے بعد نوجوان کی طرف تیزی سے بڑھے اور اسے پکڑ لیا۔

Published: undefined

واقعہ کے بعد سوامی پرساد موریہ نے ریاستی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کے غنڈے ہیں کرنی سینا کے لوگ۔ انہوں نے یوگی حکومت میں غنڈہ راج اور ٹھاکروں کو چھوٹ دینے کا الزام لگایا ساتھ ہی پولیس کی موجودگی میں حملہ ہونے پر قانونی نظام کو تباہ قرار دیا۔ موریہ نے اپنے کارکنان سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی اور انتظامیہ سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

اس پورے ہنگامے کے درمیان موقع پر موجود پولیس نے بیچ بچاؤ کیا اور حملہ آور کو اپنی حراست میں لے لیا۔ ابھی تک حملہ کرنے والوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پوچھ تاھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور جلد ہی باقی ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ پروگرام کے مقام پر کثیر تعداد میں پولیس دستہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ حالانکہ سوامی پرساد موریہ پر ہوئے حملے کی یہ کوشش موضوع بحث بن چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined