قومی خبریں

سپریم کورٹ سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر کل سماعت کرے گا

سپریم کورٹ چھہ  اکتوبر کو سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا جس میں ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ لیہہ تشدد کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار آب و ہوا کے کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کل یعنی 6  اکتوبر کو گیتانجلی انگمو کی طرف سے ان کے شوہر سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا ہے۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق، جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی، جس میں ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  لیہہ پولیس نے سابق تعلیمی اور موسمیاتی کارکن سونم وانگچک کو جمعہ یعنی26 ستمبر کو، لیہہ، لداخ میں 24 ستمبر کو پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں راجستھان کے جودھ پور کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

لداخ کے حکام نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک پر لیہہ میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا۔ سونم وانگچک لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر تھے۔ ان کے احتجاج میں لداخی کے نوجوان بھی شامل ہوئے۔ تاہم، 24 ستمبر 2025 کو نوجوان مظاہرین کا ایک گروپ پرامن مظاہرے سے الگ ہو گیا اور پرتشدد سرگرمیوں میں مصروف ہو گیا۔ اس تشدد کے دوران خبر ہے کہ مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو بھی آگ لگا دی اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ اس دوران چار افراد کی موت ہو گئی اور لیہہ پولیس نے سونم وانگچک کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم، سونم وانگچک نے لیہہ میں تشدد کے بعد اپنی بھوک ہڑتال درمیان میں ختم کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined