قومی خبریں

سونالی پھوگاٹ موت سے متعلق کرلیز ریستراں کے انہدام پر سپریم کورٹ کی روک

ریستوراں نے گوا کوسٹل زون منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی جار رہی انہدامی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا

کرلیز ریستراں / ٹوئٹر / @ANI
کرلیز ریستراں / ٹوئٹر / @ANI 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کی موت سے وابستہ ’کرلیز ریستراں‘ کے انہدام پر روک لگا دی ہے۔ ریستوراں نے گوا کوسٹل زون منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی جار رہی انہدامی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ریستراں کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ این جی ٹی نے کوئی موقع دیے بغیر براہ راست عمارت کو منہدم کرنے کا حکم سنا دیا۔

Published: undefined

سی جے آئی یو یو للت کی بنچ نے کرلیز ریستراں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکم امتناعی اس شرط پر جاری کیا ہے کہ فی الحال ریستراں میں تمام طرح کی تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ گوا کوسٹل زون منیجمنٹ اتھارٹی کا الزام ہے کہ ایستراں کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ این جی ٹی کی منظوری کے بعد گوا حکومت نے سونالی پھوگاٹ کی موت سے وابستہ کرلیز ریستراں کو منہدم کرنا شروع کر دیا تھا۔ انجونا میں گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے کوسٹل ریگولیشن زون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر شدہ عمارت کو منہدم کرنے کے حکم سے کرلیز کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 'کرلیز' نام کا یہ ریستوراں شمالی گوا کے مشہور انجونا بیچ پر واقع ہے۔ اپنی موت سے چند گھنٹے پہلے پھوگاٹ اس ریستوراں میں پارٹی کر رہی تھیں۔ اس وجہ سے یہ ریستوراں حال ہی میں خبروں میں تھا۔ اس ریستوران کے مالک ایڈون نونس ان پانچ افراد میں شامل تھے جنہیں پھوگاٹ کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں ان ہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined