قومی خبریں

دیوگھر ایئرپورٹ کیس: جھارکھنڈ حکومت کا ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج، منوج تیواری اور نشی کانت دوبے کو نوٹس

جھارکھنڈ حکومت نے دیوگھر ہوائی اڈہ کیس میں منوج تیواری اور نشی کانت دوبے کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، نوٹس جاری ہوا

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے دیوگھر ہوائی اڈہ معاملے میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور منوج تیواری کے خلاف ایف آئی آر رد کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی جھارکھنڈ حکومت کی عرضی پر بدھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی ڈویژن بنچ نے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو بھی کچھ نکات پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہا کہ آئی پی سی کے تحت جرم، ایئر کرافٹ ایکٹ سے الگ ہے۔ اس میں ایئر کرافٹ ایکٹ نافذ نہیں ہوگا۔ ریاست کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے عام قانون (آئی پی سی) پر رائج خصوصی قانون (ایئر کرافٹ ایکٹ) کے اصول کو غلط طریقے سے طے کیا۔ آئی پی سی پروویژن ایئر کرافٹ ایکٹ، 1934 کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت جرم سے الگ ہے۔ جب زندگی اور تحفظ کو خطرے میں ڈال کر ہوائی اڈے کے تحفظاتی ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی ہو تو طیارہ ضابطہ آئی پی سی پر حاوی نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ منوج تیواری اور نشی کانت دوبے پر الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2022 میں دیوگھر ہوائی اڈہ پر تحفظاتی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ساتھ ہی اے ٹی سی کو نجی طیارہ کو اُڑان بھرنے کی اجازت دینے کے لیے دھمکی دیتے ہوئے انہیں مجبور کیا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایف آئی آر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر آئی پی سی جرم نافذ نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ایک خصوصی ضابطہ یعنی ایئر کرافٹ ایکٹ 1934 ہے۔ اس کے علاوہ یہ رائے دی گئی کہ ایف آئی آر قائم رکھنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ ضابطہ کی دفعہ 12 بی کے مطابق صرف ڈی جی سی اے کو شکایت کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined