قومی خبریں

پولیس، سی بی آئی، ای ڈی کی چارج شیٹ برسرعام کرنے کے مطالبہ والی عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

عرضی میں کہا گیا ہے کہ شفافیت کے لیے ویب سائٹس پر چارج شیٹ دستیاب کرانا اور چارج شیٹ تک عوام کی رسائی کو آسان کرنا ضروری ہے، تاکہ شہری جانکاری حاصل کر سکیں۔

سپریم کورٹ/ تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ/ تصویر آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے پیر کے روز اس عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا جس میں پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی جیسی جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ معاملوں میں داخل چارج شیٹ تک لوگوں کی مفت رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار نے زبانی طور سے کہا کہ اگر چارج شیٹ ان لوگوں کو دی جاتی ہے جو معاملے سے تعلق نہیں رکھتے ہیں، غیر سرکاری تنظیمیں ہیں تو ان کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’چارج شیٹ ہر کسی کو نہیں دی جا سکتی۔‘‘

Published: undefined

عدالت عظمیٰ وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ سے داخل صحافی اور شفافیت کارکن سورو داس کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ سماعت کے دوران بنچ نے اشارہ دیا کہ ای ڈی کی چارج شیٹ کو برسرعام کیے جانے کے ایشو کا تذکرہ گزشتہ سال کے پی ایم ایل اے فیصلے میں کیا گیا ہے، جسے عدالت عظمیٰ کی تین ججوں کی بنچ نے پاس کیا تھا۔

Published: undefined

پرشانت بھوشن نے ہندوستانی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 74 کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل پیش کی کہ فرد جرم ’عوامی دستاویز‘ ہیں، جن تک رسائی دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے دلیل دی کہ عدالت اسی طرح کی ہدایت یوتھ بار ایسو سی ایشن کے معاملے میں پاس کر سکتی ہے، جس میں ایف آئی آر کو 24 گھنٹے کے اندر آن لائن اَپلوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Published: undefined

بھوشن نے یہ بھی کہا کہ عوامی اتھارٹی مناسب جانچ کے بعد چارج شیٹ تیار کرتے ہیں اور ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ لوگ اسے ایکسس کرنے میں اہل کیوں نہ ہوں۔ دلیلیں سننے کے بعد بنچ نے کہا کہ وہ عرضی پر غور کرے گی اور اس پر تفصیلی حکم پاس کرے گی۔

Published: undefined

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کے ذریعہ پولیس کو اپنی ویب سائٹس پر ایف آئی آر کی کاپیاں شائع کرنے کی ہدایت نے واقعی میں مجرمانہ نظام انصاف کے کام میں شفافیت کے لیے ترغیب دی ہے، اس لیے اگر بے بنیاد الزامات پر چارج شیٹ داخل کی جاتی ہے تو اس کی جانچ کی جانی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

عرضی میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو چارج شیٹ تک رسائی کا قانونی اور آئینی حق ہے، کیونکہ جاننے کا حق دفعہ 19(1)(A) کے تحت تقریر اور اظہار رائے کی آزادی سے حق سے پیدا ایک بنیادی حق ہے اور اسے بھی سپریم کورٹ کے ذریعہ قانون کی شکل میں طے کیا گیا ہے۔ شفافیت کے لیے ویب سائٹس پر چارج شیٹ دستیاب کرانا اور چارج شیٹ تک بہ آسانی رسائی کو کامیاب بنانا ضروری ہے، تاکہ شہری جانکاری حاصل کر سکیں اور پریس مجرمانہ مقدمات پر اعتماد کے ساتھ اور بہتر طریقے سے رپورٹ کر سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز