قومی خبریں

اسٹینڈ اَپ کامیڈین سمے رینا کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار، معذوروں کا مذاق اڑانے کے لیے بلا شرط معافی مانگنے کی ہدایت

عدالت نے کہا کہ دوسروں کو مذاق بنانا حساسیت کی خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران سمے رینا، وپل گوئل، بلراج پرمیت سنگھ گھئی، سونالی ٹھکر اور نشانت جگدیش تنور جیسے اسٹینڈ اَپ کامیڈین موجود تھے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ/سمے رینا</p></div>

سپریم کورٹ/سمے رینا

 

اسٹینڈ اَپ کامیڈین سمے رینا، وپل گوئل اور دیگر کو سپریم کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے انہیں معذوروں (پی ڈبلیو ڈی ایس) اور نادر بیماریوں سے متاثر لوگوں کا مذاق اڑانے والے غیر حساس چُٹکلے سنانے کے لیے بلا شرط معافی مانگنے کی ہدایت دی ہے۔ کیور ایس ایم اے (Cure SMA) کی طرف سے دائر کی گئی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس کامیڈین کی سخت سرزنش کی۔ عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ ان کامیڈین نے اپنے شو میں معذورں اور نادر بیماریوں کا مذاق اڑایا، جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

Published: undefined

عدالت میں سماعت کے دوران سبھی کامیڈین جن میں سمے رینا بھی شامل ہیں، ذاتی طور سے موجود تھے۔ اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمنی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سبھی نے معافی مانگ لی ہے۔ جسٹس کانت نے تبصرہ کیا- ’’مذاق زندگی کا حصہ ہے اور ہم اپنے اوپر بنے مذاق کو قبول کر سکتے ہیں لیکن جب آپ دوسروں کو مذاق بنانا شروع کرتے ہیں تو یہ حساسیت کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

Published: undefined

سپریم کورٹ نے سمے رینا، وپل گوئل، بلراج پرمیت سنگھ گھئی، سونالی ٹھکر اور نشانت جگدیش تنور کو بلا شرط معافی شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس، یو ٹیوب چینل پر بھی عوامی طور سے معافی مانگنے کے لیے کہا ہے۔ ساتھ ہی ان سے ایک حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے جس میں یہ بتایا جائے کہ انہوں نے نادر بیماریوں اور معذوریت کے لیے کیا کام کیا ہے۔ عدالت نے ان سے یہ بھی سوال کیا کہ ان پر کتنا جرمانہ لگایا جانا چاہیے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined