قومی خبریں

سی بی آئی بمقابلہ سی بی آئی: سی وی سی کے ذریعہ جانچ رپورٹ عدالت میں پیش

سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے درمیان رسہ کشی سے متعلق جانچ کی رپورٹ سی وی سی نے سیل بند لفافے میں عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت جمعہ کو ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) میں جاری جنگ پر سپریم کورٹ میں 12 نومبر کو سماعت ہوئی۔ آج سنٹرل ویجلنس کمیشن (سی وی سی) کی جانب سے پیر کو جانچ رپورٹ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے سیل بند لفافے میں پیش کی گئی جس پر جمعہ کو آگے کی سماعت ہوگی۔ اس معاملے میں جانچ ایجنسی کے قائم مقام ڈائریکٹر ناگیشور راؤ نے بھی اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔

Published: 12 Nov 2018, 5:09 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے نے جواب میں تاخیر کے لئے سی وی سی کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ رجسٹری کل بھی کھلی تھی لیکن سی وی سی نے رپورٹ نہیں دائر کی۔ کورٹ کےاعتراض پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے معافی مانگی۔سماعت کے دوران سی وی سی کے چار اہلکار موجود رہے، جنہوں نے رشوت کے الزامات کی جانچ رپورٹ کی تین کاپیاں سیل بند لفافے میں عدالت کو سونپی۔ عدالت عظمی نے اس رپورٹ کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا اور سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

واضح ر ہے کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ نے ایک دوسرے پر رشوت ستانی کے الزامات لگائے ہیں۔ دونوں کو فی الحال چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور مسٹر ناگیشور راؤ کو سی بی آئی کا عبوری چارج دیا گیا ہے۔

Published: 12 Nov 2018, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Nov 2018, 5:09 PM IST