قومی خبریں

سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کو خصوصی پوکسو عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی

بینچ نے کہا کہ کافی تعداد میں خصوصی عدالتیں قائم کرکے اس خصوصی قانون کے تحت مقررہ مدت کے اندر مقدمات کے نمٹانے کی فراہمی پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکز اور ریاستوں سے کہا کہ وہ بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون (پوکسو) کے تحت درج مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کریں۔

Published: undefined

یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پرسنا بی ورالے کی بینچ نے کہا کہ کافی تعداد میں خصوصی عدالتیں قائم کرکے اس خصوصی قانون کے تحت مقررہ مدت کے اندر مقدمات کے نمٹانے کی فراہمی پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

بینچ نے پایا کہ مرکزی حکومت سے مالی امداد حاصل کرنے والی زیادہ تر ریاستوں نے پوکسو مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کے لیے عدالت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل کی ہے۔تاہم بینچ نے کہاکہ "کچھ ریاستوں جیسے تمل ناڈو، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ، مہاراشٹر وغیرہ میں زیر التواء پوکسو مقدمات کی تعداد کے پیش نظر مزید پوکسو عدالتیں بنانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined